’’ ہم آخر میں آئے ہیں لیکن قیامت کے روز ہم سبقت لے جائیں گے ، تاہم انہیں ( پہلی امتوں کو ) ہم سے پہلے کتاب دی گئی اور ہمیں ان کے بعد دی گئی ۔ اور یہی ( یومِ جمعہ ) ہی وہ دن ہے کہ جو ان پر فرض کیا گیاتو انہوں نے اس کے متعلق آپس میں اختلاف کیا ۔ اور اللہ تعالیٰ نے ہماری اس کیلئے خاص طور پر راہنمائی فرمائی ۔ تو وہ اس میں ہمارے تابع ہیں ، لہٰذا یہودیوں کا ( عید کا) دن کل ( ہفتہ کو ) اور نصاری کا اس سے اگلے دن (اتوار کو ) آئے گا ۔ ‘‘ اور صحیح مسلم کی ایک روایت میں ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : (( أَضَلَّ اللّٰہُ عَنِ الْجُمُعَۃِ مَنْ کَانَ قَبْلَنَا ، فَکَانَ لِلْیَہُوْدِ یَوْمُ السَّبْتِ،وَکَانَ لِلنَّصَارٰی یَوْمُ الْأَحَدِ،فَجَائَ اللّٰہُ بِنَا،فَہَدَانَا اللّٰہُ لِیَوْمِ الْجُمُعَۃِ،فَجَعَلَ الْجُمُعَۃَ وَالسَّبْتَ وَالْأَحَدَ، وَکَذَلِکَ ہُمْ تَبَعٌ لَنَا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ، نَحْنُ الْآخِرُوْنَ مِنْ أَہْلِ الدُّنْیَا ، وَالْأَوَّلُوْنَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ، اَلْمَقْضِیُّ لَہُمْ قَبْلَ الْخَلاَئِقِ [1])) ’’ اللہ تعالیٰ نے ہم سے پہلے لوگوں کو جمعہ سے محروم رکھا ، چنانچہ یہودیوں کیلئے ہفتہ اور نصاری کیلئے اتوار کا دن تھا ۔ پھر اللہ تعالیٰ ہمیں لے آیا اور اس نے ہماری یومِ جمعہ کی طرف راہنمائی فرمائی ۔ اور اس نے ( ایام کی ترتیب اس طرح بنائی کہ ) پہلے جمعہ ، پھر ہفتہ اور اس کے بعد اتوار ۔ اور اسی طرح وہ قیامت کے روز بھی ہمارے پیچھے ہی ہونگے ۔ ہم دنیا میں آئے تو آخر میں ہیں لیکن قیامت کے روز ہم پہلے ہونگے ۔ اور تمام امتوں میں سب سے پہلے ہمارے درمیان فیصلہ کیا جائے گا ۔ ‘‘ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یومِ جمعہ کو سب سے افضل دن قرار دیا ہے ۔حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : (( خَیْرُ یَوْمٍ طَلَعَتْ عَلَیْہِ الشَّمْسُ یَوْمُ الْجُمُعَۃِ ، فِیْہِ خُلِقَ آدَمُ ، وَفِیْہِ أُدْخِلَ الْجَنَّۃَ ، وَفِیْہَ أُخْرِجَ مِنْہَا ، وَلَا تَقُوْمُ السَّاعَۃُ إِلَّا فِیْ یَوْمِ الْجُمُعَۃِ[2]))’’ سب سے بہتر دن ‘ جس کا سورج طلوع ہوا ‘ جمعہ کا دن ہے ۔ اس میں حضرت آدم ( علیہ السلام ) کو پیدا کیا گیا اور اسی میں انہیں جنت میں داخل کیا گیا ۔ اور اسی دن انہیں جنت سے نکالا گیا ۔ اورقیامت بھی جمعہ کے دن ہی قائم ہو گی ۔ ‘‘ اسی طرح حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : (( خَیْرُ یَوْمٍ طَلَعَتْ فِیْہِ الشَّمْسُ یَوْمُ الْجُمُعَۃِ : فِیْہِ خُلِقَ آدَمُ ، وَفِیْہِ أُہْبِطَ ، وَفِیْہِ تِیْبَ عَلَیْہِ،وَفِیْہِ مَاتَ ،وَفِیْہِ تَقُوْمُ السَّاعَۃُ وَمَا مِنْ دَابَّۃٍ إِلَّا وَہِیَ مُسِیْخَۃٌ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ مِنْ حِیْن تُصْبِحُ حَتّٰی تَطْلُعَ الشَّمْسُ شَفَقًا مِّنَ السَّاعَۃِ ، إِلَّا الْجِنَّ وَالْإِنْسَ،وَفِیْہِ سَاعَۃٌ لَا یُصَادِفُہَا