Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد2)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2014

309
اگلی پچھلی تمام خطائیں معاف فرما دی ہیں ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے : (( اَفَلَا أَکُوْنُ عَبْدًا شَکُوْرًا [1])) ’’ کیا میں شکر گزا ربندہ نہ بنوں ؟ ‘‘ اسی طرح حضرت مغیرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اتنا لمبا قیام فرمایا کہ آپ کے پاؤں مبارک پر ورم ہو گیا ۔ آپ سے کہا گیا کہ اللہ تعالی نے آپ کی اگلی پچھلی تمام خطائیں معاف کردی ہیں ، پھر بھی آپ اتنا لمبا قیام کرتے ہیں ! توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : (( اَفَلَا أَکُوْنُ عَبْدًا شَکُوْرًا)) ’’ کیا میں شکر گزا ربندہ نہ بنوں؟‘‘[2] لہٰذا ہمیں بھی اللہ تعالی کی بے شمار نعمتوں اور اس کے ان گنت احسانات پر اس کا شکرگذار ہونا چاہئے اور شکر کا اظہار ہمیں بھی اسی طرح کرنا چاہئے جیسا کہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کرتے تھے ۔ نماز نفل کے متعلق بعض مسائل محترم حضرات ! نمازِ نفل کے بعض فضائل کے بعد اب اس کے بعض مسائل بھی سن لیجئے ۔ 1۔نماز نفل بیٹھ کر پڑھنا جائز ہے چنانچہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی رات کی نماز کے بارے میں بیان کرتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو نو رکعات پڑھتے جن میں نمازوتر شامل ہوتی ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر لمبا قیام فرماتے اور پھر بیٹھ کر بھی لمبی نماز پڑھتے اور جب آپ کھڑے ہو کر قراء ت کرتے تو رکوع و سجود میں بھی قیام کی حالت سے جاتے۔ اور جب آپ بیٹھ کر قراء ت کرتے تو رکوع وسجود بھی بیٹھ کر کرتے …[3] اسی طرح حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ہی بیان فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی رات کی نماز میں بیٹھ کر قراء ت کرتے ہوئے نہیں دیکھا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب عمر رسیدہ ہو گئے تو بیٹھ کر قراء ت فرماتے ۔ یہاں تک کہ جب کسی سورت کی تیس چالیس آیات باقی ہوتیں تو آپ کھڑے ہو جاتے اور ان کی قراء ت کرکے رکوع میں چلے جاتے ۔[4]
x
صفحہعنوان
5توحیدِباری تعالیٰ
32شرک ۔۔۔ سب سے بڑا گناہ
78سچ کے فوائد اور جھوٹ کے نقصانات
96نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشین گوئیاں اور ہمارے اعمال
117اِسلام میں خواتین کا مقام اور پردہ
140نکاح کے مقاصد اور کامیاب ازدواجی زندگی
159خاوند بیوی کے حقوق
176والدین سے حسن سلوک
199تربیت ِ اولاد
218صلہ رحمی ۔۔۔ فضائل وفوائد
235ذکر اللہ ۔۔۔ فضائل وفوائد
261شکر ۔۔۔ فضائل وفوائد
281صبر کے فوائدو ثمرات
304نماز نفل کے فضائل ومسائل (۱)
326نماز نفل کے فضائل ومسائل(۲)
347یوم ِجمعہ ۔۔۔۔۔۔ اہمیت ، فضائل اور احکام و آداب
369موت ایک اٹل حقیقت
392قبر … آخرت کی سب سے پہلی منزل
413روزِ قیامت ۔۔۔۔۔۔نشانیاں اورہولناکیاں
438روزِ قیامت کی ہولناکیاں (۱)
461روز قیامت کی ہولناکیاں (۲)
486جنت کی نعمتیں اور اس کا راستہ
511جہنم اور اس کا عذاب
535خوشگوار زندگی کے راہنما اصول
Flag Counter