Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد2)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2014

167
جب اس شخص کو لوہے کی انگوٹھی بھی نہ ملی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا :کیا تمھیں قرآن کی کچھ سورتیں یاد ہیں ؟ اس نے کہا:ہاں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جاؤ اسے یہ سورتیں ہی سکھلا دینا،میں نے اسی کے عوض تمھاری اس سے شادی کردی ہے ۔[1] اس سے یہ ثابت ہوا کہ اگر کوئی شخص زیادہ حق مہر ادا نہ کر سکتا ہو تو وہ کم قیمت والی چیز کے عوض شادی کر سکتا ہے کیونکہ لوہے کی انگوٹھی بظاہر اتنی قیمت والی نہیں ہو سکتی ۔ اسی طرح جب حضرت علی رضی اللہ عنہ نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا سے شادی کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ اسے کچھ نہ کچھ دو ۔‘‘ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کہا : میرے پاس تو کچھ بھی نہیں ہے ۔ تورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا : تمھاری وہ حطمی زرہ کہاں ہے ؟ انھوں نے جواب دیا : وہ میرے پاس ہے ۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’وہی اس کو دے دو ۔ ‘‘[2] یہ تھاحضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کا حق مہرجو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی تھیں اور جن کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (( سَیِّدَۃُ نِسَائِ أَہْلِ الْجَنَّۃِ )) ہونے کی بشارت دی ۔اس سے ثابت ہوا کہ کم حق مہر پر شادی کی جا سکتی ہے ۔ 2۔ کم حق مہر ہی مستحب ہے شریعت میں اگر چہ حق مہر کی مقدار متعین نہیں کی گئی لیکن اس بات کی طرف ترغیب ضرور دلائی گئی ہے کہ حق مہر کم ہو اور اتنا ہو جتنا آسانی سے ادا کیا جا سکے۔ اسی لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : (( خَیْرُ النِّکَاحِ أَیْسَرُہُ )) [3] ’’ بہترین نکاح وہ ہے جو بآسانی ہو جائے ۔ ‘‘ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :(( خَیْرُ الصَّدَاقِ أَیْسَرُہُ[4])) ’’ بہترین حق مہر وہ ہے جو بآسانی ادا کیا جاسکے ۔ ‘‘ اور خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن کو بہت زیادہ حق مہر نہیں دیا تھا ۔ ابو سلمہ بن عبد الرحمن کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیویوں کو کتنا حق مہر دیا
x
صفحہعنوان
5توحیدِباری تعالیٰ
32شرک ۔۔۔ سب سے بڑا گناہ
78سچ کے فوائد اور جھوٹ کے نقصانات
96نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشین گوئیاں اور ہمارے اعمال
117اِسلام میں خواتین کا مقام اور پردہ
140نکاح کے مقاصد اور کامیاب ازدواجی زندگی
159خاوند بیوی کے حقوق
176والدین سے حسن سلوک
199تربیت ِ اولاد
218صلہ رحمی ۔۔۔ فضائل وفوائد
235ذکر اللہ ۔۔۔ فضائل وفوائد
261شکر ۔۔۔ فضائل وفوائد
281صبر کے فوائدو ثمرات
304نماز نفل کے فضائل ومسائل (۱)
326نماز نفل کے فضائل ومسائل(۲)
347یوم ِجمعہ ۔۔۔۔۔۔ اہمیت ، فضائل اور احکام و آداب
369موت ایک اٹل حقیقت
392قبر … آخرت کی سب سے پہلی منزل
413روزِ قیامت ۔۔۔۔۔۔نشانیاں اورہولناکیاں
438روزِ قیامت کی ہولناکیاں (۱)
461روز قیامت کی ہولناکیاں (۲)
486جنت کی نعمتیں اور اس کا راستہ
511جہنم اور اس کا عذاب
535خوشگوار زندگی کے راہنما اصول
Flag Counter