Maktaba Wahhabi

زاد الخطیب (جلد2)

مؤلف: ڈاکٹر حافظ محمد اسحاق زاہد

ناشر: مرکز الفلاح الخیری لاہور

سال شائع: 2014

164
اور ناشکری بیوی کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے : (( لَا یَنْظُرُ اللّٰہُ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی إِلَی امْرَأَۃٍ لَا تَشْکُرُ لِزَوْجِہَا ، وَہِیَ لَا تَسْتَغْنِیْ عَنْہُ )) [1] ’’ اللہ تبارک وتعالیٰ اس عورت کی طرف دیکھتا ہی نہیں جو اپنے خاوند کی ناشکری ہو حالانکہ وہ اس کے بغیر رہ نہیں سکتی۔ ‘‘ ان احادیث کے پیشِ نظر بیوی پر لازم ہے کہ وہ اپنے خاوند کی شکر گذار اور احسانمند ہو اور اس کے تمام حقوق ادا کرنے کی کوشش کرے ۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے : (( لَا یَصْلُحُ لِبَشَرٍ أَنْ یَّسْجُدَ لِبَشَرٍ،وَلَوْ صَلَحَ لِبَشَرٍ أَنْ یَّسْجُدَ لِبَشَرٍ لَأَمَرْتُ الْمَرْأَۃَ أَنْ تَسْجُدَ لِزَوْجِہَا لِعِظَمِ حَقِّہٖ عَلَیْہَا[2])) ’’ کسی انسان کیلئے حلال نہیں کہ وہ کسی انسان کے سامنے سجدہ ریز ہو اور اگر ایسا کرنا درست ہوتا تو میں عورت کو حکم دیتا کہ وہ اپنے خاوند کے سامنے سجدہ ریز ہوکیونکہ اس پر اس کا حق بہت بڑا ہے ۔ ‘‘ اور بیوی کو یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ وہ اللہ تعالیٰ کا حق اس وقت تک ادا نہیں کر سکتی جب تک کہ وہ اپنے شوہر کا حق ادا نہ کرے ۔ جیسا کہ حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : (( اَلْمَرْأَۃُ لَا تُؤَدِّیْ حَقَّ اللّٰہِ حَتّٰی تُؤَدِّیَ حَقَّ زَوْجِہَا،حَتّٰی لَوْ سَأَلَہَا وَہِیَ عَلٰی ظَہْرِ قَتَبٍ لَمْ تَمْنَعْہُ نَفْسَہَا )) [3] ’’ عورت اللہ تعالیٰ کا حق ادا نہیں کر سکتی یہاں تک کہ وہ اپنے شوہر کا حق ادا کرے حتی کہ اگر وہ کجاوے کی پیٹھ پر ہو اور اس کا شوہر اسے ( اپنی حاجت کیلئے ) بلائے تو وہ اپنے آپ کو اس کے سپرد کرنے سے انکار نہ کرے۔ ‘‘ اور حضرت ابو سعید الخدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص اپنی ایک بیٹی کو لیکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا : اے اللہ کے رسول ! میری اس بیٹی نے شادی کرنے سے انکار کردیا ہے۔ تو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ اپنے باپ کی فرمانبرداری کرو ۔ ‘‘اس نے کہا : اس اللہ کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا ! میں اس وقت تک شادی نہیں کرونگی جب تک آپ مجھے یہ نہیں بتاتے کہ بیوی پرخاوند کا حق کیا ہے ؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم
x
صفحہعنوان
5توحیدِباری تعالیٰ
32شرک ۔۔۔ سب سے بڑا گناہ
78سچ کے فوائد اور جھوٹ کے نقصانات
96نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشین گوئیاں اور ہمارے اعمال
117اِسلام میں خواتین کا مقام اور پردہ
140نکاح کے مقاصد اور کامیاب ازدواجی زندگی
159خاوند بیوی کے حقوق
176والدین سے حسن سلوک
199تربیت ِ اولاد
218صلہ رحمی ۔۔۔ فضائل وفوائد
235ذکر اللہ ۔۔۔ فضائل وفوائد
261شکر ۔۔۔ فضائل وفوائد
281صبر کے فوائدو ثمرات
304نماز نفل کے فضائل ومسائل (۱)
326نماز نفل کے فضائل ومسائل(۲)
347یوم ِجمعہ ۔۔۔۔۔۔ اہمیت ، فضائل اور احکام و آداب
369موت ایک اٹل حقیقت
392قبر … آخرت کی سب سے پہلی منزل
413روزِ قیامت ۔۔۔۔۔۔نشانیاں اورہولناکیاں
438روزِ قیامت کی ہولناکیاں (۱)
461روز قیامت کی ہولناکیاں (۲)
486جنت کی نعمتیں اور اس کا راستہ
511جہنم اور اس کا عذاب
535خوشگوار زندگی کے راہنما اصول
Flag Counter