Maktaba Wahhabi

90 - 158
طرف دیکھیں۔دعوت و تبلیغ میں ان کی گہری دلچسپی پر غور کریں اور دینِ اسلام پر ان کے ثبات و استقلال کی قوت پر انگشت بدنداں ہو کر انھیں داد دیں۔کیا آپ نے کبھی اپنے گریبان میں جھانک کر اپنے آپ سے یہ سوال کیا ہے: ٭ آپ نے اسلام کی کیا خدمت سرانجام دی ہے؟ کتنے لوگ آپ کی دعوت و تبلیغ اور حسنِ اخلاق و کر دار کے نتیجے میں راہِ ہدایت پر آئے ہیں۔؟ ٭ کیا آپ نے بھی اللہ کی راہ میں کوئی آزمایش اور مصیبت اٹھائی ہے۔؟ ٭ کیا آپ نیکی کا حکم دیتے اور برائی سے روکتے ہیں۔؟ ہمت وشجاعت دکھلائیں اور اس میدان میں بھرپور رول ادا کریں۔دعوت و تبلیغ کی راہ میں پیش آنے والی مشکلات کے مقابلے میں عزیمتوں کے پہاڑ بن کر ڈٹ جائیں۔اللہ آپ کا حامی و ناصر اور معاون و مددگار ہوگا اور صراطِ مستقیم پر چلائے گا۔
Flag Counter