Maktaba Wahhabi

145 - 158
ہیں؟ یہ کوئی پہلا موقع تو نہیں کہ تم نے کسی مرنے والے کی لاش دیکھی ہو۔لیکن وہ ڈاکٹر مسلسل سسکیاں بھرتا اور روتا رہا۔ جب اس سے حزن و بکا کا غلبہ کچھ کم ہوا تو ہم نے اس سے پوچھا:وہ نوجوان اپنی زندگی کے آخری لمحات میں آپ کے کان میں کیا کہہ رہا تھا؟ اس نے جواب دیا: ڈاکٹر صاحب! جب اس نے آپ کو بھاگم بھاگ آتے جاتے، اِس کو کسی چیز اور اُس کو کسی دوسری چیز کا حکم دیتے دیکھا تو وہ سمجھ گیا کہ میرے معالجِ خاص آپ ہی ہیں۔تب اس نے مجھے کہا: ڈاکٹر صاحب! اپنے اس ساتھی ہارٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر صاحب سے کہہ دیں کہ وہ اپنے آپ کو پریشانی میں مبتلا نہ کریں اور نہ دوسروں کو بھاگ دوڑ میں لگا کر پریشان کریں۔میں تو اب لا محالہ مرنے ہی والا ہوں۔اللہ کی قسم! میں ابھی سے جنت میں ملنے والا اپنا ٹھکانا دیکھ رہا ہوں۔ تجھ کو غافل! فکر عقبیٰ کچھ نہیں کھا نہ دھوکا ، عیش دنیا کچھ نہیں زندگی ہے چند روزہ ، کچھ نہیں کچھ نہیں ، اس کا بھروسا کچھ نہیں تو برائے بندگی ہے یاد رکھ بہر سر افگندگی ہے یاد رکھ ورنہ پھر شرمندگی ہے یاد رکھ چند روز زندگی ہے یاد رکھ
Flag Counter