Maktaba Wahhabi

10 - 158
برداشت کرتی رہی۔ میں بڑی بے صبری سے بچے کی ولادت کا انتظار کر رہا تھا، حتی کہ میں انتظار کرتے کرتے تھک گیا… اور گھر چلا آیا… آتے ہوئے وہاں کے عملے کو اپنا فون نمبر دے آیا تاکہ وہ مجھے خوشخبری دے سکیں۔ ایک گھنٹے کے بعد فون کی بیل()ہوئی، ریسیور اٹھایا تو ہسپتال والوں نے مجھے خوشخبری دی کہ تمھارے آنگن میں ایک پھول کھل گیا ہے، جس کا نام میں نے پہلے ہی سے سوچ رکھا تھا کہ ’’سالم‘‘ ہوگا۔ میں بڑی تیزی سے ہسپتال پہنچا، جاتے ہی میں نے عملے سے اپنی بیوی کا کمرہ پوچھا… انھوں نے کہا کہ پہلے آپ اُس ڈاکٹر صاحبہ سے مل لیں جو ڈلیوری(DELIVERY)کی انچارچ تھیں۔ میں نے چلاّتے ہوئے کہا:کونسی ڈاکٹر صاحبہ سے مل لوں؟۔مجھے سب سے پہلے اپنے بیٹے ’’سالم‘‘ کو دیکھنا ہے۔ انھوں نے کہا:آپ پہلے ڈاکٹر صا حبہ سے مل لیجیے۔ میں ڈاکٹر صاحبہ کے کمرے میں داخل ہوا… تو اس محترمہ نے مصائب ومشکلات اور آزمائشوں کے بارے میں گفتگو شروع کی اور اللہ کی لکھی تقدیر و قضا پر خوشی و رضا کی تلقین کرنے کے بعد بتایا کہ تمھارے بیٹے کی دونوں آنکھوں کو بغور دیکھنے سے پتا چل رہا ہے کہ وہ شاید بینائی کی نعمت سے محروم نابینا ہے!! میں نے اپنا سر جھکا لیا۔میں اپنے آنسوؤں کو روکنے کی کوشش کر رہا تھا… اور ساتھ ہی مجھے وہ نابینا بھکاری یاد آگیا… جسے سرِ بازار میں نے
Flag Counter