Maktaba Wahhabi

20 - 41
فضائل عثمان احادیث نبویہ کی روشنی میں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی فضیلت ومنقبت میں متعدد حدیثیں وارد ہوئی ہیں جنہیں محدثین نے حدیث کی کتابوں میں مستقل باب باندھ کر ذکر کیا ہے ۔ان حدیثوں میں اللہ کے رسول کی زبانی حضرت عثمان کے لئے جنت کی بشارت ،ان کی شہادت کی خبر ،ان کی حیا داری کی تعریف اور متعدد فضائل مذکور ہیں ۔ ان احادیث کے ذکر کے علاوہ بعض صحابہ کرام کے اقوال بھی حضرت عثمان کے تعلق سے ذکر کئے گئے ہیں جن سے ان کے مقام ومرتبہ کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے : ۱۔ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دن نبی صلی اللہ علیہ وسلم احد پہاڑ پر تھے،آپ کے ساتھ ابوبکر،عمر اور عثمان بھی تھے ،اتنے میں پہاڑ تھرتھرانے لگا۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’اسکن أحد، فلیس علیک إلا نبي وصدیق وشہیدان۔‘‘ اے احد !ٹھہر جا،کیونکہ تیرے اوپر ایک نبی ،ایک صدیق ،اور دو شہید موجود ہیں ۔[1] ۲۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک روز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حراء
Flag Counter