Maktaba Wahhabi

40 - 41
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ شیعوں کی نظر میں بشمول امامیہ شیعوں کے بیشتر فرقوں کے نزدیک چند صحابہ کو چھوڑ کر سب کے سب نبی کی وفات کے بعد مرتد اور کافر ہوگئے تھے ،اور جو ان کے کفر میں شک کرے وہ بھی ان کے نزدیک کافر ہے ۔ خلفائے ثلاثہ یعنی ابو بکر ،عمر اور عثمان سے خاص طور پر یہ لوگ شدید بغض رکھتے ہیں اور ان پر سب وشتم اور لعن طعن کو اپنے دین کا جزو اور عظیم نیکی تصور کرتے ہیں۔مشہور شیعی مصنف مجلسی اپنی کتاب میں اس طرح باب باندھتے ہیں :’’باب کفر الثلاثۃ ونفاقہم وفضائح اعمالہم ‘‘[1] یہ باب ہے تینوں (ابوبکر،عمر اور عثمان) کے کفر ،نفاق اور ان کے رسواکن اعمال کے بارے میں۔ ایک دوسری جگہ کہتے ہیں :’’ان کل من یعتقد بأن عثمان مات مظلوما یکون ذنبہ أشد من الذین عبدواالعجل‘‘[2] جو یہ عقیدہ رکھتا ہے کہ عثمان کی موت مظلومیت کی حالت میں ہوئی اس کا گناہ بچھڑے کی پوجا کرنے والوں کے گناہ سے زیادہ ہوگا ۔ ایک دوسرے شیعی مصنف کا حضرت عثمان کے بارے میں فرمان ہے:’’إنہ کان علی الباطل ملعونا‘‘[3]وہ باطل پر تھے اور ملعون تھے۔(نعوذ باللٰه
Flag Counter