Maktaba Wahhabi

44 - 41
خصوصیات عثمان رضی اللہ عنہ ایک نظر میں یہ ہیں حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ: جن کا رشتہ ماں اور باپ دونوں طرف سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملتاہے۔ جواسلام قبول کرنے کے اعتبار سے سابقین اولین میں ہیں۔ جنہوں نے جاہلیت و اسلام دونوں میں کبھی شراب کو ہاتھ نہیں لگایا۔ جنہوں نے کبھی جوا نہیں کھیلا۔ جوشکل وشمائل میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بہت زیادہ مشابہ تھے۔ جنہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے دوہری دامادی کاشرف حاصل تھا۔ جنہیں حبشہ و مدینہ دونوں کی ہجرت کا شرف حاصل تھا۔ جواس امت کے وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے اپنے اہل کے ساتھ ہجرت کی۔ جو ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما کے بعد اس امت کے سب سے افضل فرد تھے۔ جو نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ وسلم کے تیسرے خلیفہ راشد تھے۔ جنہوں نے دومرتبہ جنت خریدی۔ جنہوں نے دو مرتبہ مسجد نبوی کی توسیع کروائی۔ جنہیں بارہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جنت کی بشارت دی۔ جن کے لیے نبی نے اپنے ہاتھ کو ان کا ہاتھ قرار دیا۔
Flag Counter