Maktaba Wahhabi

55 - 90
قَبْلَہَا،فَبَشَّرَنِیْ أَنَّ فَاطِمَۃَ سَیِّدَۃُ نِسَائِ أَہْلِ الْجَنَّۃِ) ’’ایک فرشتہ پہلی مرتبہ آسمان سے نازل ہوا اور اس نے اللہ تعالی سے اجازت طلب کی کہ وہ آکر مجھے سلام کہے،چنانچہ اس نے مجھے بشارت دی کہ فاطمہ اہلِ جنت کی خواتین کی سردار ہو نگی۔‘‘[مستدرک حاکم باسناد صحیح] اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شکل وصورت،صفات عالیہ اور آپ کے حسن اخلاق سے بہت زیادہ مشابہت رکھتی تھیں،اور ان کا انداز گفتگو بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے انداز گفتگو سے ملتا جلتا تھا۔اور وہ جب آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتی تھیں تو آپ ان کی طرف چل کر جاتے اور ان کا استقبال کرتے،پھر ان کا ہاتھ پکڑ کر اس کا بوسہ لیتے اور انھیں اپنی جگہ پر بٹھاتے،اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی جب ان کے پاس جاتے تو وہ بھی ان کی طرف چل کر جاتیں اور ان کااستقبال کرتیں،پھر ان کا ہاتھ پکڑ کر ان کا بوسہ لیتیں اور انھیں اپنی جگہ پر بٹھاتیں۔ [ابوداوؤد:۵۲۱۷،ترمذی:۳۸۸۱۔وصححہ الألبانی]
Flag Counter