Maktaba Wahhabi

27 - 90
یہ حدیث واضح نص ہے اس بات پر کہ خلافت کے سب سے پہلے حقدار حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے۔اور اسی بات پر سقیفہ بنو ساعدہ کے اجتماع میں شریک ہونے والے تمام مہاجرین وانصار نے اتفاق کیااور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی بیعت کی،جیسا کہ صحیح بخاری میں مروی ہے۔ [بخاری:کتاب فضائل أصحاب النبی صلی اللہ علیہ وسلم باب قول النبی صلی اللہ علیہ وسلم لوکنت متخذا خلیلا:۳۶۶۸] اور اہل السنۃ والجماعۃ کا بالإتفاق یہ عقیدہ ہے کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بعد دوسرے خلیفہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ تھے،ان کے بعد تیسرے خلیفہ حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ تھے،اور ان کے بعد چوتھے خلیفہ حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ تھے۔[عقیدۃ أھل السّنۃ والجماعۃ فی الصحابۃ:۲/ ۵۱۴]
Flag Counter