Maktaba Wahhabi

232 - 236
الرسول من غیرھم رملہ نقض المنطق ) فقہاء اہل حدیث دوسرے فقہاء سے حدیث کو زیادہ سمجھتے ہیں ۔ دوسرے صوفیوں سے اہل حدیث صوفی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زیادہ اطاعت گزار ہیں ۔ اہل سیاست نبوی سیاست کو دوسرے امراء سے بہتر سمجھتے ہیں ان کے عوام دوسرے فرقوں کے عوام سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ زیادہ محبت رکھتے ہیں ۔ ابن ابی قتیلہ نے اہل حدیث کے متعلق کہا قوم سوء ، امام احمد ناراض ہوئے اور تین دفعہ فرمایا یہ زندیق ہے ۔ ایک جگہ فرمایا علماء اہل حدیث کا مخالف منافق ہے یا جاہل ۔ صفحہ ۸۵ پھر ارشاد فرمایا انبتاہ ضروری ہے کہ جو آدمی کسی طرح بھی سمجھے کہ کوئی گروہ امور غیبیہ کے حقائق کو اہل حدیث سے بہتر سمجھتا ہے ۔ اللہ پر ایمان اور واجب الوجود اور نفس ناطقہ اور تزکیہ کو زیادہ جانتاہے اس میں نفاق کی بو ہو گی ۔ صفحہ ۱۱۵ واثانی انا ذکرنا من نقل مذھب السلف من جمیع طوایف المسلمین من طوایف الفقھاء الاربعۃ ومن اھل الحدیث والتصوف واھل الکلام کالاشعری ۔ صفحہ ۱۳۵ ہم نے دلگ کے مسلک کی نقل مسلمانوں کے تمام گروہوں میں سے کی ہے فقہاء ، مذاہب اربعہ ، اہل حدیث ، اہل تصوف اور متکلمین وغیرہ ۔ پوری کتاب میں اسی انداز سے مسلک اہل حدیث کا ذکرفرمایا ہے ۔ کتاب سے ظاہر ہوتا ہے یہ پرانا اور اہم مکتب فکر ہے جس کے تحقیقی کارنامے فقہ ، تصوف ، حدیث ، اصول حدیث ، اصول فقہ ، کلام ، تجوید غرض علوم کے تمام گوشوں میں بڑی عزت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں  ۔ القواعد النورانیہ شیخ الاسلام بن تیمیہ رحمہ اللہ ( ۷۲۸ ھ )نے نقض المنطق میں متکلمانہ انداز سے مختلف فیہ مسائل کا ذکر فرمایا ہے ۔ فقہی فروع میں ان کی کتاب القواعد النورانیہ کے نام سے مشہور ہے ۔ اس میں فقہی مکاتب فکر کے اختلافی مسائل اور فقہاء محدثین کے فقیبات پر محققانہ بحث فرمائی ہے ۔ اس میں مسلک اہل حدیث کا تذکرہ بطور مکتب فکر بار بار فرمایا ہے ۔ کتاب کے شروع ہی میں اہل کوفہ اور اہل حجاز کے
Flag Counter