Maktaba Wahhabi

تحریکِ آزادی فکراور حضرت شاہ ولی اللہ کی تجدیدی مساعی

مؤلف: شیخ الحدیث مولانا محمد اسمعٰیل صاحب سلفی

ناشر: مکتبہ نذیریہ، چیچہ وطنی

156
حافظ عبد البر نے بھی اس مقام کی وضاحت اسی انداز سے فرمائی (دیکھئے جامع بیان العلم ج2 ص115 ۔ 118) دوسری دلیل تقلید کے خلاف دوسری دلیل آیت اتخذوا أحبارهم ورهبانهم أربابا من دون الله بیان کی جاتی ہے۔ مولانا فرماتے ہیں: ’’ہم انہیں شراح سمجھتے ہیں شارع نہیں۔‘‘ لیکن ادباً گزارش ہے کہ ہم اس آیت میں عدی بن حاتم کی روایت سے زیادہ کچھ نہیں چاہتے۔ آپ خدارا سنجیدگی سے غور فرمائیں۔ مناظرہ انداز اختیار نہ کریں۔ صورتِ حال میں سرِ مو فرق نہیں۔ ہمارے متونِ فقہ بالکل نصوص کے ہم پایہ سمجھے جاتے ہیں۔ ہمارے مقلد علماء تاویل جب کریں گے نصوص کی کریں گے۔ امام کا قول ظاہر پر محمول ہوگا یعنی ہاتھ کی صفائی کا تجربہ نصوص پر ہوگا۔ شوافع بنتِ زنا سے نکاح کو جائز فرمائیں گے۔ حالانکہ اس کی شناعت ظاہر ہے۔ اور احناف نے شراب کی حد کے متعلق جس وسعتِ ظرف کا ثبوت دیا ہے ندامت سے سر جھک جاتا ہے۔ اس میں بالذات یا بالواسطہ کی آڑ بریلوی حضرات سے مستعار لی گئی۔ حقیقت یہی ہے کہ ائمہ اجتہاد کے ساتھ عقیدت کے غلو کی وجہ سے سوچنے کی طرف طبیعت مائل نہیں ہوسکی۔ خطبہ جمعہ معلوم ہے کہ احناف کرام جمعہ کے خطبہ کا ترجمہ جائز نہیں سمجھتے۔ ہندوستان میں جب بعض دوسرے مسالک نے خطبہ اپنی زبان میں کہنا شروع کیا تو احناف کرام کو نظر ثانی  کی ضرورت محسوس ہوئی۔ بات سیدھی تھی۔ مصالح کے ما تحت ترجمہ شروع کر دیتے یا پھر نقصان گوارا فرما کر بدستور خطبہ عربی میں کہتے۔ ہوا یہ کہ حضرات دیو بند نے جمعہ کے تین خطبات بنا دئیے۔ ایک خطبہ اپنی زبان میں دو عربی میں۔ آئندہ نسلیں اسے شائد بدعتِ حسنہ کہا کریں گی۔ یہ محض اکابر کی رائے کے احترام میں غلو کا نتیجہ ہے۔ ادھر ایجاد بندہ کے انداز سے ایک سادہ آدمی سوچے گا کہ تقلید کہاں ہے؟ ائمہ کی محبت نے غلو نے بدعت کی ایجاد پر مجبور کر دیا۔
x
صفحہعنوان
12عرض ناشر
18مختلف ذہن
19جمود شکن تحریکات
20تاریخ مذاہب پر ایک نظر
20تحریکاتِ اصلاح
21حضرت شاہ ولی اللہ رحمۃ اللہ علیہ
25ظاہر پرستی کا مرض
25قیاس اور تفقہ کی راہ
32قرآن کی عظمت
34حدیث کی صحت
35ایک اور مثال:
36ایک اور مثال
38ایک اور مثال
40محدثین کی روش
41فقہ الحدیث کے اصول
42اس وقت تحریک اہل حدیث
44فتنۂ اعترال
45حضراتِ متکلمین
45تقلید کی تین راہیں
46اہلحدیث کی روش
47یونانی فلسفہ کی پسپائی
48امام شافعی کے متعلق عجیب روش
49امام شافعی کی تنقیص
56ہندوستان میں اسلام
59تذکرۃ الحفاظ
61ائمہ محققین کی فہرست مع قید سنین
62  اندھیرے میں روشنی کی کرن
64ان حضرات کے مقاصد کا تجزیہ
65حضرات دہلی کے نظریات
68ان تصریحات کا نتیجہ
68شاہ صاحب کا مقصد
72اصول فقہ:
74فرع کے متعلق شاہ صاحب کی روش
75حدیث قلتین:
76رفع الیدین اور وتر
77زیارت قبور کے لئے شدِ رحال
77وضو کے نواقض
77وتر
78قنوت
78جمع بین الصلاتین
79تکبیرات عیدین:
80چار مصلّے
81شاہ صاحب کا مقصد
83اس مقصد کے لئے دوسری راہ
85شاہ صاحب کا اپنا مسلک
87ایک بہت بڑا مغالطہ اور اہل حدیث
88اہل حدیث مکتب فکر:
93اہل حدیث اور متکلمین
96فقہ اور اہلحدیث
97تدوین حدیث کا دور
100شاہ صاحب سے علیحدگی
102تحریک اھلحدیث
103اہلحدیث اور باقی تحریکات
104متکلمین ومبتدعین
105معمّر ترین تحریک
105فتح ہند اور اہل حدیث
106بدعی استیلاء
107نتائج وعواقب:
108مجاہدین کا گروہ
108مناظرانہ سرگرمیاں
111ایک قرشی خاندان
112حکیم الامت شاہ ولی اللہ
113  ابلیس کی فوج:
114ترکِ تقلید اور اہل حدیث
116لفظ غیر مقلد کی ایجاد
117مقلد اور غیر مقلد کی اصطلاح:
117حکومت اور مذاہب کی ترویج:
119مسئلہ تقلید پر تحقیقی نظر
122تقلید کی تعریف
123تقلید کا لفظ کب استعمال ہوا؟
123تحقیق کا فطری ذوق
124اہلحدیث یا مخالفین تقلید
125مقلدین اور علماء کا حال
126تقلید کہاں؟
127معنیٰ میں لچک
127آسان اور مشکل
129تقلید مطلق اور شخصی
133تقلید مطلق کی مثالیں
133فقیہ اور غیر فقیہ صحابی
135عہدِ صحابہ میں تقلید شخصی
135پہلی دلیل
137ادباً گذارش
138دوسری دلیل
139تیسری دلیل
146پاکستان میں فواحش
146مضحکہ خیز مثال
149  شاہ ولی اللہ صاحب اور تقلید
153تقلید پر شبہات
153پہلی آیت
156دوسری دلیل
156خطبہ جمعہ
161 پہلا مسئلہ
162پہلی حدیث
162دوسری حدیث
163رفع الیدین عند الرکوع
164پہلی حدیث
165دوسری حدیث
167خلاصہ
167جلسہ استراحت
168آخری قعدہ میں تورک
169قراءت فاتحۃ خلف الامام
169آخری دو رکعتیں
170زبان سے نیت
171قربانی نماز سے پہلے
171مفقود الخبر کی بیوی
179وہابی
189شراب کی طہارت :
195پگڑی پر مسح
196وجوب غسل
196پاؤں پر مسح
196آخری گزارش
197ایک مقدّس تحریک جو مظالم کا تختہ مشق بنی رہی!
202تقلید اور جمود کے اثرات
206شوافع کا قیام
206گفتگو کے لئے ووسرا محاذ
208ایک اور محاذ
209فن طہارت یا وھم
210اہل حدیث تاریخ کے مختلف اوراق میں
217مورخین اور متکلمین کی رائے
225تقلید اور جمود کا دور
246تحریکِ حریّت کے مقاصد
247یمن کی راہ    
Flag Counter