تحریکِ آزادی فکراور حضرت شاہ ولی اللہ کی تجدیدی مساعی
مؤلف: شیخ الحدیث مولانا محمد اسمعٰیل صاحب سلفی
ناشر: مکتبہ نذیریہ، چیچہ وطنی
179
احتیاط پیش نظر رہی ہو وہاں اس حنفیت کا جوڑ کیونکر لگے گا جس سے جمعرات کی صبح ہی سے مسجد کے درو دیوار پر ٹکٹکی بندھ جائے کہ حلال وحرام سے پیٹ کا دوزخ بھرلیا جائے۔ جہاں بھینس اور اس کی کَٹیا کی بیماری پر عرس ومیلاد کی نذریں ماننے کی تلقین ہوتی ہو۔ پیٹ پہنائی شب ہجر سے میلوں دراز ہو امام ابو حنیفہ اسے بے طمع آدمی سے ان کا تعلق کہاں تک قائم رہ سکتا ہے۔ کہاں جیل کی صبر آزما موت، کہاں قوالیوں کے طواف۔ لیکن چونکہ اہل حق پر طعن کے لئے فقہ حنفی کی آڑ لی گئی ہے اور فقہی فروع کو بہانہ کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ اس لئے اربابِ توحید ہمیں اس طریق گفتگو میں معذور تصور فرمائیں۔ مقصود اسی طریقِ فکر کی وضاحت ہے جسے اہلحدیث اور دوسرے ائمہ سلف نے ترجیح دی ہے لیکن ادارہ رضوان نے اسے مذاق میں ٹالنے کی کوشش کی ہے کسی پر طعن مقصود ہے نہ تنقیصگفتگوئے عاشقاں دربابِ ربجذبہ عشق است نے ترک ادبوہابیمدیر رضوان نے اہل حدیث کے لئے وہابی کا لقب اہل حق کے لئے اختیار کیا ہے اللہ کا شکر ہے کہ اس سب وشتم کا پورا دھارا خود بخود ہی کسی اور طرف پھر گیا ہے اور اہل حق اس بے ہودہ گوئی سے محفوظ ہوگئے۔ کما قال علیہ السلام والصلام: كيف يصرف الله عني شتم قريش يسبون مذمماً وأنا محمدفی الجملہ نسبتے تبو کانی بود مرابلبل ہمیں کہ قافیہ بود وبس استیہاں بحمد اللہ نہ کوئی وہابی ہے نہ نجدی نہ حنفی ہے نہ سہروردی۔ ان وقتی اور اختراعی نسبتوں سے نہ محبت ہے نہ نفرت، نہ کسی سے عشق ہے نہ بغض۔ حقیقت اسی قدر ہے کہ کتاب اللہ اور سنت سے وابستگی ہے۔ وہ بھی اس انداز سے کہ اس کے رد وقبول میں کسی غیر نبی کو کوئی معیاری اہلیت حاصل نہیں ہے کوئی طریقِ فکر ذہن پر محیط نہیں جس کی پابندی کتاب وسنت کے فہم میں حایل ہو۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم