Maktaba Wahhabi

229 - 236
اکثر احناف، حنابلہ اور صوفیہ اور اہل حدیث کا۔ یھ چند سطر کے بعد فرمایا:- فان اھل الحدیث من اعظم الناس بحثا عن اقوال النبی صلی اللہ علیہ وسلم و طلبا العلمھا و ارغب الناس فی اتباعھا ( ص 179 ج 2) اہل حدیث آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اقوال کی سب سے زیادہ تلاش کرتے ہیں اور اس کی اتباع کے لیے ان کو بے حد رغبت ہے۔ 1ھ فھم (اھل الحدیث ) فی اھل الاسلام کاھل الاسلام فی الملل یومنون بکل رسول و بکل کتاب لا یفرقون بین احد من رسل اللہ ولم یکونوا من الذین فرّقوا دینھم وکانو شیعا ( ص 79 ج 2) نقض المنطق ص 33) اہل حدیث اسلامی ممالک میں ایسے ہیں جیسے اسلام تمام مذاہب میں ہر رسول اور ہر کتاب پر ایمان لاتے ہیں اور قطعی تفریق نہیں کرتے۔ ایک دوسرے مقام پر فرمایا: واما اھل الحدیث والسّنة  والجماعة  فقد اختصموا باتباع الکتاب والسنة الثابتة عن نبیھم صلی اللہ علیه وسلم فی الاصول والفروع ( ص 34 ج 2) اہل حدیث اور اہل سنت والجماعت کی یہ خصوصیت ہے کہ وہ اصول اور فروع میں کتاب و سنّت کا اتباع کرتے ہیں۔ اس کے بعد مختلف گروہوں کے اختلافات کا ذکر فرما کر فرمایا: ثم بعد ذالک اختلاف اھل الحدیث وھم اقوال الطوایف اختلافاً فی اصولھم (ص 211 ج 3) اہل حدیث کا اصول و عقائد میں بہت کم اختلاف ہے۔ یہاں اہل حدیث کا تذکرہ علماء عقائد کے ضمن میں آیا ہے کہ ان لوگوں میں اختلاف بہت ہی کم ہے۔ اس موضوع کی مزید وضاحت فرماتے ہوئے شیخ الاسلام نے لکھا ہے: فلیس الضلال والبغی فی طائفة من طوایف الامة اکثر منه فی الرافضة کما ان الھدی والرشاد والرحمة لیس فی طائفة من الطوایف الامة اکثر منه فی اھل الحدیث ( ص 242 ج 2) سب سے زیادہ بے راہ روی روافض میں ہے اور سب سے زیادہ نیکی اہل حدیث میں پائی جاتی ہے۔ 1ھ
Flag Counter