’’حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سچ کو لازم پکڑو کیونکہ سچ نیکی کی راہ دکھاتا ہے اور نیکی جنت میں لے جاتی ہے اور آدمی ہمیشہ سچ بولتا رہتا ہے اور ہمیشہ سچ کی تلاش میں رہتا ہے جہیہاں تک کہ اللہ تعالیٰ صدقین میں اس کا نام لکھ دیتے ہیں اور جھوٹ سے بچو کیونکہ جھوٹ فجور کی راہ دکھاتا ہے۔اور فجور دوزخ کی راہ دکھاتا ہے۔اور آدمی ہمیشہ جھوٹ بولتا رہتا ہے ہمیشہ آدمی جھوٹ کی تلاش میں رہتا ہے یہاں تک کہ اللہ کے ہاں جھوٹوں میں اس کا نام لکھ دیا جاتا ہے۔‘‘ 2۔ سمعت أبابکر یقول قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم((علیکم بالصدق فإنہ مع البر وہما فی الجنۃ و إیاکم والکذب فإنہ مع الفجور وہما فی النار)) ۷۱؎ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سناکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’صدق کولازم پکڑوکیونکہ وہ سچ کاساتھی ہے اوردونوں جنت میں جائیں گے اورجھوٹ سے بچوکیونکہ وہ فجورکاساتھی ہے اوریہ جہنم میں جائیں گے۔‘‘ 3۔ وکیع قال حدثنا الأعمش قال حدثت عند أبی أمامۃ رضی اللّٰہ عنہم عن النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال((یطوی المؤمن علی الخلال کلہا غیر الخیانۃ والکذب)) ۷۲؎ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’مومن ہرعادت کواپناسکتاہے لیکن خیانت اورجھوٹ والی عادت کونہیں اپناسکتا۔‘‘ گویا بے شمار ایسی احادیث موجود ہیں جن میں جھوٹ کی مذمت کی گئی ہے اور اسے نفاق کی علامات سے ایک علامت قرار دیا گیا ہے گویا ان رذائل اخلاق سے اپنے بچوں کو محفوظ رکھنا والدین کی ذمہ داری ہے۔ گالم گلوچ کرنا گالی کامعنی ومفہوم یہ زبان کابیہودہ،غلط اور ناجائز استعمال ہے خواہ کسی بھی رنگ یا حالت میں کیا جائے عربی میں اسے سب وشتم کہا جاتا ہے۔اہل علم لکھتے ہیں۔’’وہو مشافہۃ الغیر بما یکرہ ‘‘ کسی دوسرے کے پاس وہ بات کہنا جس کو وہ ناپسند کرتا ہو۔‘‘۷۳؎ یعنی جس سے اس کی عزت پر آنچ اور حرف آتا ہو اور اہل علم لغت کے مطابق ’’ہو کل کلام قبیح‘‘ ہر بیہودہ اور گندی بات کو گالی کہتے ہیں اور عیب جوئی اور الزام تراشی،لعن طعن اور ہتک عزت یہ سب گالی کے مفہوم میں شامل ہیں۔۷۴؎ اور اردو لغت کے مطابق گالی بد زبانی اور فحش گوئی کا نام ہے۔گالی دینا یعنی بری بات منہ سے نکالنا گالیاں دینا یعنی بد زبانی کرنا،برا بھلا کہنا دشنام طرازی کرنا۔۷۵؎ گالی کاحکم دین اسلام میں گالی کا ارتکاب ایک سنگین جرم اور خطرناک گناہ ہے۔جس سے ہر حالت میں بچنے کا ہر مسلمان کو سختی سے حکم دیا گیا ہے۔ مذمت گالی اورقرآن قرآن مجید ہمیں﴿قُوْلُوْا لِلنَّاسِ حُسْنًا﴾اور﴿قُوْلُوْا قَوْلاً سَدِیْدًا﴾کا سبق اور درس دیتا ہے۔بیہودہ گوئی،بد ز بانی اور لچرپن |