ریاست ہائے متحدہ (امریکہ) میں [غیر شادی شدہ جوڑوں کے اکٹھے رہنے والوں] (کی تعداد) کی شرح میں ایک ہزار فیصد اضافے میں دیکھا جاسکتا ہے۔ ۱۹۷۰ء میں ان کی تعداد ۰۰۰،۲۳،۵ اور اب ۵۵ لاکھ ہوچکی ہے[1]۔‘‘[2]
بوکینن ہی نے تحریر کیا ہے:
’’۲۰۰۰ء کی آبادی کے اعداد و شمار کے مطابق ہماری تاریخ میں پہلی مرتبہ شادی سے تشکیل پانے والے کنبوں کی شرح کل کنبوں کے مقابلے میں ہر چار گھرانوں میں سے ایک گھرانہ سے بھی کم ہے۔ بغیر شادی کے تنہا رہنے والوں کی سب گھروں کے مقابلے میں شرح ۲۶ فی صد ہے۔
اب شادی کا رواج نہیں رہا۔‘‘[3]
۵: پیٹرک جے۔ بوکینن اس حوالے سے جاپانی خواتین کے متعلق لکھتے ہیں:
’’تیس سال کی عمر کو پہنچنے والی جاپانی خواتین میں سے نصف سے زیادہ
|