Maktaba Wahhabi

264 - 322
سویٹزرلینڈ اور اٹلی میں کمی کی شرح ۱۲ فیصد، ڈنمارک میں ۱۳ فیصد سے زیادہ، سویڈن میں ۱۹% اور ۲۰% سے زیادہ تھی۔ شادی کرنے میں کمی کی یہ شرح مردوں میں تھی۔ خواتین میں صورتِ حال اس سے زیادہ بہتر نہ تھی۔ ناروے، بلجیم اور سویٹزرلینڈ میں کمی کا یہ رحجان ان میں ۱۰%، ڈنمارک میں ۱۵% سے زیادہ، سویڈن میں ۲۵% سے زیادہ تھا۔ شادی کے رحجان میں کمی کی یہ شرح ۱۹۴۶ء سے ۱۹۷۰ء تک کے عرصہ میں تھی، جب کہ ۱۹۴۶ء سے ۱۹۷۳ء تک کے عرصہ میں یہ شرح ۵۳% تک پہنچ گئی۔ ۳: امریکہ ہی کی صورتِ حال کے متعلق پیٹرک جے۔ بوکینن (Patrick J. Buchanan) لکھتے ہیں: ’’۱۹۷۰ء میں ۲۰ سے ۲۴ تک کی عمر کی عورتوں میں سے صرف ۳۶فی صد غیر شادی شدہ تھی۔ ۱۹۹۵ء کا سال آنے پر [کبھی بھی شادی نہ کرنے والی خواتین] ۶۸ فی صد تھی۔ ۲۵ سے ۲۹ سال والی عمر کی خواتین میں سے [کبھی بھی شادی نہ کرنے والی عورتوں] کی شرح ۱۰ فی صد سے ۳۵فی صد ہوگئی۔‘‘[1] ۴: بوکینن ہی ایک اور مقام پر لکھتے ہیں: ’’تحریکِ نسواں کی کامیابی کے ہمارے ملک پر یقینا اثرات تھے، جنھیں
Flag Counter