II: شکاگو کے اخبار ٹریبون نے اپنے مورخہ ۶ ستمبر ۱۹۷۹ء کے شمارے میں لکھا ہے، کہ ۱۹۷۸ء میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں پیدا ہونے والے ناجائز بچوں کی تعداد سات لاکھ اسّی ہزار تھی۔
III: انیس صنعتی ملکوں میں نوعمر لڑکیوں کے حاملہ ہونے اور غیر شرعی بچوں کے جنم دینے میں امریکہ کے پہلے نمبر پر ہونے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انڈریو ایل۔ شیپائر لکھتے ہیں:
’’ہر سال چودہ برس یا اس سے کم عمر کی امریکی لڑکیاں دس ہزار سے زیادہ بچوں کو جنم دے رہی ہیں۔‘‘[1]
تبصرہ:
یہ صورت حال بیس سال قبل (۱۹۹۲ء میں) شائع ہونے والی کتاب کے مطابق تھی۔ اب حالات کیا ہیں؟ اُمید ہے کہ آئندہ صفحات میں منقول اقتباسات ان کا تصور کرنے میں ان شاء اللہ راہنمائی کریں گے۔
IV: وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ صورتِ حال بد سے بدتر ہورہی ہے۔ مورخہ ۱۱ اپریل ۲۰۱۰ء کو درجِ ذیل عنوان کے تحت ایک رپورٹ شائع ہوئی:
|