کے متعلق ابن عمر رضی اللہ عنہما کی روایت] پر امام بخاری نے حسبِ ذیل عنوان قلم بند کیا ہے:
[بَابُ أَحْکَامِ أَہْلِ الذِّمَّۃِ وَإِحْصَانِہِمْ إِذَا زَنَوْا وَرُفِعُوْا إِلَی الْإِمَامِ۔][1]
[ذمیوں کے احکام، زنا کرنے پر ان کے محصن[2] ہونے اور ان کا معاملہ امام کے رُوبرو پیش ہونے کی صورت کے متعلق باب]
صحیح مسلم کی اسی حدیث پر امام نووی کا تحریر کردہ عنوان یہ ہے:
[بَابُ رَجْمِ الْیَہُوْدِ، أَہْلِ الذِّمَّۃِ فِيْ الزِّنٰی] [3]
[ذمی یہودیوں کو زنا کی بنا پر رجم کرنے کے متعلق باب]
امام ابوداؤد نے اسی حدیث کو درجِ ذیل عنوان والے باب میں روایت کیا ہے:
]بَابٌ فِيْ رَجْمِ الْیَہُوْدِیَّیْنِ] [4]
[دو یہودیوں کو رجم کرنے کے متعلق باب]
امام ترمذی نے اسے حسبِ ذیل عنوان والے باب میں روایت کیا ہے:
[بَابُ مَا جَائَ فِيْ رَجْمِ أَہْلِ الْکِتَابِ] [5]
[اہلِ کتاب کے رجم کے متعلق جو کچھ وارد ہوا ہے، اس کے بارے میں باب]
امام ابن ماجہ نے اسے حسبِ ذیل عنوان والے باب میں روایت کیا ہے:
[بَابُ رَجْمِ الْیَہُوْدِيِّ وَالْیَہُوْدِیَّۃِ] [6]
|