Maktaba Wahhabi

105 - 322
چھوڑنا بھی پسند نہ تھا، کہ وہ اپنے مشروب (کے نہ پینے) کی بنا پر کمزور ہوجائیں۔ میں (وہیں) انتظار کرتا رہا، یہاں تک کہ صبح ہوگئی۔ سو اگر آپ جانتے ہیں، کہ میں نے وہ (عمل) آپ کے ڈر سے کیا تھا، تو ہمارے لیے کھول دیجیے۔‘‘ تو وہ پتھر ان سے (مزید) ہٹ گیا، یہاں تک کہ انھوں نے آسمان دیکھا۔ تیسرے نے کہا: ’’اے اللہ! اگر آپ جانتے ہیں، کہ سب لوگوں میں سے میرے محبوب ترین اشخاص میں سے میری ایک چچا زاد بہن تھی اور بلاشبہ میں نے اُسے اُس کے نفس سے پھسلانا چاہا، تو اُس نے انکار کردیا، مگر (وہ) اِس شرط پر (آمادہ ہوئی)، کہ میں اُسے سو اشرفی لاکر دوں۔ سو میں نے وہ (یعنی مطلوبہ رقم) حاصل کرنے کی کوشش کی، یہاں تک کہ میں اُس کے پاس لے آیا اور اُس کے حوالے کردی۔ اُس نے خود کو میرے سپرد کردیا۔ جب میں اُس کے دونوں قدموں کے درمیان بیٹھا، تو اس نے کہا: ’’اللہ تعالیٰ سے ڈر جاؤ اور حق کے بغیر مہر کو نہ توڑو۔‘‘ میں اٹھ کھڑا ہوا اور سو دینار (بھی اُسی کے پاس) رہنے دیا۔ سو اگر آپ کے علم میں ہے، کہ میں نے یہ عمل آپ کے خوف سے کیا تھا، تو ہماری مشکل آسان فرمادیجیے۔‘‘ اللہ تعالیٰ نے اُن کی مشکل دور کردی اور وہ (تینوں) باہر نکل آئے۔‘‘ ایک دوسری روایت میں ہے: فَقَالَتْ: ’’أَذَکِّرُّکَ اللّٰہَ أَنْ تَرْکَبَ مِنِّيْ مَا حَرَّمَ اللّٰہُ عَلَیْکَ۔‘‘
Flag Counter