اس عورت نے کہا: ’’میں تجھے اللہ تعالیٰ یاد کروا رہی ہوں، کہ تم مجھ پر سوار ہوکر وہ کام کرو، جسے اللہ تعالیٰ نے تمھارے لیے حرام کیا ہے۔‘‘قَالَ: ’’فَقُلْتُ: ’’أَنَا أَحَقُّ أَنْ أَخَافَ رَبِّيْ۔‘‘[1]اُس نے بیان کیا: ’’تو میں نے کہا: ’’میں اپنے رب سے ڈرنے کا زیادہ مستحق ہوں۔‘‘ایک تیسری روایت میں ہے:’’فَلَمَّا کَشَفْتُھَا، اِرْتَعَدَتْ مِنْ تَحْتِيْ، فَقُلْتُ: ’’مَالَکِ؟‘‘’’سو جب میں نے اس کی پردہ دَری کی، تو وہ میرے نیچے سے کانپنے لگی، تو میں نے کہا: ’’تجھے کیا ہوا ہے؟ ‘‘اس نے کہا:’’أَخَافُ اللّٰہَ رَبَّ الْعَالَمِیْنَ۔‘‘’’میں اللہ ربّ العالمین سے ڈرتی ہوں۔‘‘تو میں نے کہا:’’خِفْتِیْہِ فِيْ الشِّدَّۃِ، وَلَمْ أَخِفْہُ فِيْ الرَّخَائِ۔‘‘فَتَرَکْتُہَا۔‘‘[2]’’تم تنگی میں (بھی) ان (یعنی اللہ تعالیٰ) سے ڈری اور میں خوشحالی میں (بھی) ان سے نہیں ڈرا۔‘‘سو میں نے اسے چھوڑ دیا۔‘‘ایک چوتھی روایت میں ہے:’’فَلَمَّا جَلَسْتُ مِنْہَا مَجْلِسَ الرَّجُلِ مِنَ الْمَرْأَۃِ، أَذْکَرَتِ النَّارَ،