Maktaba Wahhabi

142 - 453
پر تھے تو آپ رضی اللہ عنہ نے کہا : : السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، السَّلَامُ عَلَيْكُمْ أَيَدْخُلُ عُمَرُ؟ ترجمہ:’’اے اللہ کے رسول آپ پر سلامتی ہو ، آپ پر سلامتی ہو کیا عمر حاضر ہوسکتا ہے؟؟ اسی طرح صحیح مسلم میں روایت ہے کہ ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر ہوئے اور کہا ’’السلام علیکم ‘‘میں ابو موسیٰ ہوں ، میں اشعری ہوں۔۔۔الحدیث [1] امام شعبہ رحمہ اللہ کے پاس ایک صاحب تشریف لائے تو انہوں نے پوچھا کون ہے ؟ جواب ملا کہ میں ہو؟امام شعبہ رحمہ اللہ نے جواب دیا میرا کوئی دوست نہیں جس کا نام ’’ میں ‘‘ ہو ! پھر آپ باہر تشریف لائے اور انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ’’ میں ‘‘ سے کراہت والی حدیث سنائی ۔[2] 7 اجازت لیتے وقت کہاں کھڑے ہوں ؟ استئذان میں اس بات کا خیال بھی رکھا جائے کے استئذان کے وقت گھر کے دروازے کے سامنے نہ کھڑا ہوا جائے بلکہ دائیں جانب ہونا چاہئے ،اگر میسر نہ ہو تو بائیں جانب کھڑے ہوکر اجازت لینی چاہئے یہ تعلیم بھی معلم انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کرام کو دی امام بیھقی رحمہ اللہ روایت کرتے ہیں : [ أن سعد بن معاذ رضِي الله عنْه أتى النبي صلَّى الله عليه وسلَّم، فقال له: ((يا سعد، إنما الاستِئذان من النظر، فإذا استأذنت فلا تستقبل الباب][3] ترجمہ :سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ ایک بار پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر آئے اور اس حال میں اجازت طلب کی کہ وہ دروازے کے سامنے کھڑے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اجازت دی اور فرمایا : اے سعد! اجازت لینے کا سبب نظر ہی ہے لہٰذا جب بھی اجازت لو دروازے کے سامنے مت کھڑے ہوا کرو۔ امام سہارنپوری رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’اگر کوئی اذن طلب کرنےوالا دروازے پر کھڑا ہوجائے گا تو اس کی نظر کا گھر کے اندر جانے کا احتمال موجودہے ،ہوسکتا ہے کہ وہ ایسے مظاھر دیکھ لے جو کہ گھر
Flag Counter