آئے ، رخصت کیجئے ۔ بھاری جوڑے بنوائیے ۔ دوبارہ کرایہ دینے آئیے ۔ ادھر کمین لوگ دُھویا لاتے ہیں ۔ اس میں بھی انعام ہر ایک کو دیا جانا ضروری ہے ۔ تقاضا ہورہاہے جس قدر دیجئے تھوڑا ہے ۔ سرکار برسوں خدمت کرتے گزارا ہے ۔ آج خوشی نے منہ دکھایا ہے ۔ سب کچھ دیا مگر ان کا منہ سیدھا نہیں ۔ جب لڑکا نہ ہوا تھا ، پیر شہید کی منتیں مان بیٹھے تھے ۔ اب وہ کیونکر نہ کی جائیں ۔ یاران چوری نہ پیران دغابازی مثل مشہور ہے ۔ سیکڑوں روپیہ منّتوں کے لیے چاہیے ۔ میران کا بکرہ ، پیردستگیر کی گیارہویں ۔ میاں معین کی دیگ ۔ کہاں تک کہیے ۔ مسجدوں میں گھی کے چراغ ۔ درگاہوں پر ہاتھی گھوڑے چڑھاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہاں لڑکے کو اگر کوئی گھر سے باہر بھی لے گیا تو آفت آئی ۔ ہیں ہیں نظر لگ جائے گی ۔ دودھ کے بال ہیں ۔ منہ میں دودھ بھرا ہے ۔ کوئی دیکھ نہ لے ، دوچار برس کا ہوگیاہے ۔ پیاری پیاری باتیں کرتاہے ، کھیل تماشے کرتا ہے ، کوئی دیکھ سن نہ پائے یا ماں گود میں چڑھائے ہے ۔ بچہ کے پاؤں نہ دُکھنے لگیں اور کوسوں بھیجا تو بہت دور ہے ۔ ہاں جو بڑے جاہل ہیں ، وہ منزلوں کی راہ طے کرکے درگاہوں میں لے جاکر قبر کے سامنے لڑکے کو رکھ دیتے ہیں اور صد ہا روپیہ چڑھاتے ہیں ۔ درگاہ کے تعویذ گنڈے سونے چاندی میں منڈھواکر اس کے گلے میں ڈالتے ہیں ۔ پھر راہ کی مصیبت جھیلتے ہوئے مرپٹ کے گھر پہنچتے ہیں ۔ اگر کسی وجہ سے درگاہ نہ پہنچنا ہوا تو سمجھتے ہیں کہ ابھی یہ فرض باقی ہے ۔ جب تک وہاں نہ ہو آئے گا ، بچے پر سیکڑوں آفتیں رہیں گی ۔ ہائے بے علمی بھی کیا بری بلا ہے ۔ اگر سمجھ ہوتی تو اپنی کمائی ایسے بے فائدہ کاموں میں کیوں صرف کرتے ۔ ‘‘[1]اسلامی اقدار واطوار پر مبنی معاشرے کی تشکیل عصرِ حاضر میں کیسے ممکن ہے ؟امام مالک رحمہ اللہ فرماتے ہیں :’’ لن يصلح آخر هذه الأمة إلا بما صلح به أولهاـ‘‘ اس امت کے آخر کے لوگوں کی اصلاح بھی اسی چیز سے ہوگی جس سے پہلوں کی اصلاح ہوئی ہے ۔دور حاضر کے اپنے معاشرے کو ہم اگر شرعی خطوط پر استوار کرنا چاہتے ہیں کہ ہمارے معاشرے