ہمیںمہنگائی، غربت، بے برکتی، آفتوں اور بحرانوں، دشمنوں کے خوف کی صورت میںمل رہی ہے اللہ رب العالمین کی دی ہوئی سب سے بڑی نعمت ایمان اور پھر امن و عافیت، صحت و دولت آزادی و خود مختاری ان سب کی یہ ناشکری اور ناقدردانی ہی ہے کہ جسے ہم بسنت اور اس جیسے تہوار رسومات منا کر اس کا اظہار کر رہے ہیںلگتا ہے ہمارا حشر بھی (نعوذ باللہ) گزشتہ ان اقوام جیسا نہ ہوجن کا تذکرہ قرآن کریم میںیوںبیان ہوا:وَضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا قَرْيَةً كَانَتْ اٰمِنَةً مُّطْمَىِٕنَّةً يَّاْتِيْهَا رِزْقُهَا رَغَدًا مِّنْ كُلِّ مَكَانٍ فَكَفَرَتْ بِاَنْعُمِ اللّٰهِ فَاَذَاقَهَا اللّٰهُ لِبَاسَ الْجُوْعِ وَالْخَوْفِ بِمَا كَانُوْا يَصْنَعُوْنَ (النحل:112)’’ اللہ تعالیٰ ایک بستی کی مثال بیان کرتا ہے۔ جو امن و چین سے رہتی تھی اور ہر طرف سے اس کا رزق اسے بفراغت پہنچ رہا تھا۔ پھر اس نے اللہ کی نعمتوں کی ناشکری کی تو اللہ نے ان کے کرتوتوں کا مزا یہ چکھایا کہ ان پر بھوک اور خوف (کا عذاب) مسلط کردیا‘‘ بسنت تہوار کی شرعی حیثیت دلائل واقعات کے تجزئیے کے بعد بالکل واضحہو گئی کہ یہ منافع اور دینی مصلحتوں کے اعتبار سے معصیت اور فساد کی علامت ہے لہذا اس کا منانا ناجائز اور غلط ہے۔ ہیپی نیو ائیر:نئے سال کی مبارکباد اس عالم میں بسنے والے تمام لوگ اپنی جنس کے اعتبار سےبشر اور انسان ہیںمگر دین اور مذہب کے اعتبار سے اپنی الگ الگ پہچان اور شناخت رکھتے ہیںاوران کے نظام زندگی کے لیے وضع کیے گئے قوانین و ضوابط اور طریقہ کار جداگانہ اور مختلف ہیں لیکن ان سب نظاموں میںسب سے بہتر کامیاب، معتدل و جامع اور کائناتی و فطری تقاضوںکے عین مطابق اور مناسب نظام دین اسلام کا نظام ہے جو اپنے ماننے والوںکو زندگی گزارنے کا مکمل ضابطہ حیات دیتا ہے اور اسلامی نظام کی شقیںاور اجزاء دیگر نظاموںکی شقوںپر امتیازی و انفرادی خصوصیت اور برتری بھی رکھتی ہیں ان میںسے ایک نظام الاوقات بھی ہے جو اپنے دنوںمہینوںاور سالوںکے اعتبار سے نہ صرف منفرد ہے بلکہ اپنی تاریخکے اعتبار سے سب سے قدیم اور اول بھی ہے اللہ رب العالمین کا فرمان ہے:[ اِنَّ عِدَّةَ الشُّهُوْرِ عِنْدَ اللّٰهِ اثْنَا عَشَرَ شَهْرًا فِيْ كِتٰبِ اللّٰهِ يَوْمَ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ مِنْهَآ اَرْبَعَةٌ حُرُمٌ ۭذٰلِكَ الدِّيْنُ الْقَيِّمُ ڏ فَلَا تَظْلِمُوْا فِيْهِنَّ اَنْفُسَكُمْ وَقَاتِلُوا الْمُشْرِكِيْنَ