ملّت کے سپوت ذمہ داریاں اور درپیش فتنے !!حافظ محمد یونس اثری[1]تخلیق انسانی کئی مراحل طے کرکے منظر عام پر آتی ہےاور پھر تخلیق (پیدائش)کے بعد بھی اس کی زندگی کئی مراحل میںمنقسم ہوتی ہے۔ مثلاً بچپن ،لڑکپن ،جوانی اور بڑھاپا۔ انسانی زندگی کے یہ مراحل اس قابل ہیں کہ انہیںبغور سمجھا جائے اور ان مراحل کے خصوصی اوصاف اور صلاحیتوں کے مطابق ہی ہر مرحلے کو گزارا جائے۔اس لئے کہ دین اسلام نے مکمل طور پر انہی مراحل کے مطابق انسان کو شریعت کا پابند بنایاہے۔مثلاً ایک بچہ جو ابھی سنِ شعور کو نہیںپہنچا وہ شرعی احکامات کا مکلف نہیں، بہرحال ان مراحل میں سب سے زیادہ اہمیت کی حامل جوانی کی عمر ہے ، جس کی اہمیت کا کوئی ذی شعور انکار نہیں