Maktaba Wahhabi

395 - 434
یا رب کا قرآن ہے یا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے۔ تیسری کوئی چیز ہم نہیں مانتے۔ اگر تمہارا یہ دعوی سچا ہے اور یقینا سچا ہے تو اپنے آپ کو اس بات کا اہل بناؤ کہ رب کے قرآن کے خلاف نبی کے فرمان کے خلاف جس کی آواز بھی بلند ہو اہلحدیث اس آواز کے مقابلے کے لئے سینہ سپر ہو جائیں۔ اور انشاء اللہ ہم نے اس بات کا حلف اٹھایا ہے جب تلک جسم میں سانس کی آمد و رفت باقی ہے پاکستان میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا پرچم نیچے نہیں گرے گا۔ انشاء اللہ جب تلک ایک اہلحدیث زندہ ہے سرور کائنات کی بات سے اونچی کسی کی بات نہیں ہو سکتی۔ نہ حکمرانوں کی بات نہ جدید تہذیب کے فرزندوں کی بات اور انشاء اللہ ہم ہر سازش کو ناکام بنائیں گے اور یہاں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ختم نبوت کے مسئلے کو نافذ کروا کے رہیں گے۔ انشاء اللہ دنیا کی کوئی سازش اس سلسلے میں کامیاب نہیں ہو سکتی۔ آخر میں میں جامعہ محمدیہ کے منتظمین کو اس کے مدرسین کو ان لوگوں کو جو مالی جانی بدنی کسی قسم کی بھی اس جامعہ کے چلانے میں مدد کرتے ہیں مبارکباد دیتا ہوں اور پھر طالب علموں سے کہتا ہوں طالبعلمو! آج تمہارے مسلک کو ایسے فرزندوں کی ضرورت ہے جو حق بات کے لئے اپنی گردن کے کٹانے کا جذبہ رکھتے ہوں۔ غیر خدا کے سامنے اپنی گردن کے جھکانے کی بات نہ رکھتے ہوں۔ انشاء اللہ ایسے ہی لوگ آئیں گے اور پاکستان کی فضاؤں میں نبی کی سنت کے ترانے گائیں گے اور اس ملک میں کتاب و سنت کے قانون کو نافذ کروائیں گے۔ واخر دعوانا ان الحمد للّٰه رب العلمین
Flag Counter