Maktaba Wahhabi

362 - 434
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے جب بچہ آٹھ برس کا ہو جائے اسے نماز سکھاؤ۔ جب بچہ دس سال کا ہو جائے مار کے نماز پڑھاؤ۔ اگر پھر بھی نماز نہ پڑھے تو مارو۔ کیونکہ دس سال کے بعد اگر بچے نے نماز ترک کی تو اس کی ذمہ داری اس کے والد پر ہے۔ جب بڑا ہو گیا پھر وہ جانے اور اس کا رب جانے اور میرا یقین ہے جو لوگ بچپنے میں اپنے بیٹوں کو نمازی بنا دیتے ہیں اللہ رب العزت ان کو ساری عمر نمازی بنائے رکھتا ہے۔ وہ کبھی نماز‘ نہیں چھوڑ سکتے۔ لیکن جو لوگ بچوں کی بچپن میں تربیت نہیں کرتے ان کی اولاد کبھی نیک نہیں ہو سکتی۔ لوگو بچوں کو نمازی بنانے کے لئے یہ دن بہترین دن ہیں۔ اللہ ہمیں صحیح معنوں میں مومن اور مسلمان بننے کی توفیق عطا فرمائے۔ اللہ ہم کو بھی نمازی بنائے اللہ ہمارے گھر والوں کو بھی نمازی بنائے اللہ ہماری اولادوں کو بھی نمازی بنائے۔ واخر د عوانا ان الحمد للّٰه رب العلمین
Flag Counter