Maktaba Wahhabi

141 - 224
تم (اہل ایمان) میں سے ہوں۔ اگر تمہارے درمیان کسی معاملے میں اختلاف پیدا ہو جائے تو اسے لوٹا دو فیصلے کیلئے اﷲاور اس کے رسول کی طرف اگر تم اﷲاور یومِ آخر پر ایمان رکھتے ہو، یہی چیز اچھی ہے اور انجام کے اعتبار سے بہترین بھی۔‘‘ ﴿ وَمَآ اَرْسَلْنَا مِن رَّسُوْلٍ اِلَّا لِیُطَاعَ بِاِذْنِ اللّٰہِ وَلَوْ اَنَّھُمْ اِذْ ظَّلَمُوْآ اَنْفُسَھُمْ جَائُْ وْکَ فَاسْتَغْفِرُوا اللّٰہَ وَاسْتَغْفَرَلَھُمُ الرَّسُوْلُ لَوَجَدُوْا اللّٰہَ تَوَّابًا رَّحِیْمًا o فَلَا وَرَبِّکَ لَا یُؤْمِنُوْنَ حَتّٰی یَّحَکِّمُوْکَ فِیْمَا شَجَرَ بَیْنَھُمْ ثُمَّ لَا یَجِدُوْا فِی اَنْفُسِھِمْ حَرَجًا مِّمَّا قَضَیْتَ وَیُسَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا﴾ [النسائ:65] ’’ ہم نے ہر رسول کو صرف اس لئے بھیجا کہ اﷲکے حکم سے اس کی اطاعت کی جائے اور یہ لوگ جب انہوں نے اپنی جانوں پر ظلم کیا تھا تیرے پاس آ جاتے اور اﷲسے استغفار کرتے اور رسول بھی ان کیلئے استغفار کرتے تو یقینا یہ لوگ اﷲکو معاف کرنے والا پاتے۔ سو قسم ہے تیرے رب کی!یہ مومن ہو ہی نہیں سکتے جب تک یہ آپس کے اختلافات میں آپ کو فیصلہ کرنے والا نہ مان لیں پھر جو کچھ فیصلہ آپ کر دیں اسے دل میں ذرّہ سی بھی تنگی محسوس کئے بغیر سربہ سر تسلیم نہ کرلیں۔‘‘ ﴿ وَمَا کَانَ لِمُؤْمِنٍ وَّلَا مُؤْمِنَۃٍ اِذَا قَضَی اللّٰہُ وَرَسُوْلُہٗ اَمْرًا اَنْ یَّکُوْنَ لَھُمُ الْخِیَرَۃُ مِنْ اَمْرِھِمْ وَمَنْ یَعْصِ اللّٰہَ وَرَسُوْلَہٗ فَقَدْ ضَلَّ ضَلٰلاً مُّبِیْنًا﴾ ’’ کسی مومن مرد اور کسی عورت کے پاس یہ اختیار نہیں ہے کہ جب اﷲاور اس کا رسول کسی معاملے کا فیصلہ کر دیں تو پھر اسے اپنے معاملے میں خود فیصلہ کرنے کا اختیار رہے اور جو اﷲاور اس کے رسول کی نافرمانی کرے تو وہ کھلی گمراہی میں پڑ گیا۔ (الاحزاب:36)
Flag Counter