Maktaba Wahhabi

66 - 224
باب چہارم: محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اﷲکا آخری رسول ماننا اور صرف آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے کی اتباع کرنا اﷲکے دین میں اﷲپرایمان لانے اور اس کی بندگی کے سیدھے راستے پر گامزن ہونے کی تیسری اہم ترین چیز محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اﷲتعالیٰ کا آخری رسول ماننا اور ہر معاملے میں صرف آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت) کی اتباع کرنا ہے۔ اﷲتعالیٰ کے ارشادات ہیں کہ: ﴿ یَآیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اتَّقُوا اللّٰہَ وَاٰمَنُوْا بِرَسُوْلِہٖ یُؤْتِکُمْ کِفْلَیْنِ مِنْ رَّحْمَتِہٖ وَیَجْعَلْ لَّکُمْ نُوْرًا تَمْشُوْنَ بِہٖ وَیَغْفِرْلَکُمْ ط وَاللّٰہُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ﴾ ’’ اے لوگو جو ایمان لائے ہو اﷲسے ڈرو اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لاؤ، اﷲتمہیں اپنی رحمت کا دہرا حصہ عطا فرمائے گا اور تمہیں وہ نور بخشے گا جس کی روشنی میں تم چلو گے اور تمہارے قصور معاف کر دے گا۔ اﷲبڑا معاف کرنے والا اور مہربان ہے۔‘‘ (الحدید:28)۔ ﴿ مَاکَانَ مُحَمَّدٌ اَبَآ اَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِکُمْ وَلٰکِنْ رَّسُوْلَ اللّٰہِ وَخَاتَمَ النَّبِیِّنَ وَکَانَ اللّٰہُ بِکُلِّ شَیْئٍ عَلِیْمًا﴾ [الاحزاب:40] ’’ لوگو!محمد صلی اللہ علیہ وسلم تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں مگر وہ اﷲکے رسول اور خاتم النبین ہیں اور اﷲہر چیز کا علم رکھتا ہے۔
Flag Counter