Maktaba Wahhabi

100 - 224
کے مطابق، اس کی الگ الگ صورتیں سامنے آتی ہیں۔ کلمہ گو حکمرانوں کیلئے طاغوت کی عبادت سے اجتناب کی صورت کلمہ گو حکمرانوں کیلئے طاغوت کی عبادت سے اجتناب کی صورت یہ ہے کہ! 1۔وہ وقت کے طاغوتِ اعظم اقوام متحدہ کے چارٹر کو ردّ کر دیں اور اقوام متحدہ سے واپس آجائیں۔ 2۔وہ اپنے معاملات و مقدمات عالمی عدالتِ انصاف میں لے جانے سے اجتناب کریں۔ 3۔وہ اپنے ملکوں میں اپنی اھواء سے اور دیگر طواغیت کی اھواء سے وضع کردہ آئین و قوانین کو نافذ کرنا چھوڑ دیں اور اﷲکے نازل کردہ قوانین کے مطابق حاکمیت شروع کریں۔ جیسا کہ اﷲتعالیٰ کے ارشادت ہیں کہ: ﴿ یٰدَاوٗدُ اِنَّا جَعَلْنٰکَ خَلِیْفَۃً فِی الْاَرْضِ فَاحْکُمْ بَیْنَ النَّاسِ بِالْحَقِّ وَلَا تَتَّبِعْ الْھَوٰی فَیُضِلَّکَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰہِ اِنَّ الَّذِیْنَ یُضِلُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰہِ لَھُمْ عَذَابٌ شَدِیْدٌ بِمَا نَسُوْا یَوْمَ الْحِسَابِ﴾ [ص:26] ’’ اے داؤد!ہم نے تمہیں زمین میں خلیفہ بنایا ہے پس تم حق کے مطابق لوگوں کے مابین حاکمیت کرو اور اھواء کی پیروی مت کرو کہ وہ تمہیں اﷲکی راہ سے بھٹکا دے گی، جو لوگ اﷲکی راہ سے بھٹکتے ہیں یقینا ان کیلئے شدید عذاب ہے کہ وہ یومِ حساب کو بھول گئے ہیں۔‘‘ ﴿ فاحْکُمْ بَیْنَھُمْ بِمَآ اَنْزَلَ اللّٰہُ وَلَا تَتَّبِعْ اَھْوَآئَ ھُمْ عَمَّا جَآئَ کَ مِنَ الْحَقِّ’﴾
Flag Counter