Maktaba Wahhabi

450 - 495
جوا ب ۔آج امت مسلمہ جن فتنو ں میں بڑی شدت سے مبتلا ہے ان میں ایک فتنہ تصویر بھی ہے، حا لا نکہ دین اسلا م میں تصویر کشی کی بہت حو صلہ شکنی کی گئی ہے، قبل از اسلا م بت پر ستی کے عا م ہو نے میں جو عوا مل کا ر فر ما تھے ان میں تصویر سر فہرست ہے ،چنانچہ حضرت ابن عبا س رضی اللہ عنہ قو م نو ح میں بت پر ستی کا پس منظر با یں الفا ظ بیا ن کر تے ہیں : حضرت نو ح علیہ السلام نے جب اپنی قو م میں وعظ و تبلیغ کا آغا ز فر ما یا تو ان کی قو م نے رد عمل کے طو ر پر کہا: تم ہر گز اپنے معبودوں کو نہ چھو ڑ نا اور ود سواع یغو ث یعوق اور نسر کو بھی نہ چھو ڑنا ۔(7/نو ح 23) یہ پا نچو ں قو م نو ح میں نیک آدمیو ں کے نا م تھے، جب فو ت ہو گئے تو شیطا ن نے ان کے عقیدت مندو ں کو کہا کہ ان کی تصویریں بنا کر اپنے گھرو ں اور دوکا نو ں میں رکھ لو تا کہ ان کی یا د تا زہ رہے اور ان کے تصور سے تم بھی ان کی طرح نیکیا ں کر تے رہو، جب تصویر بنا کر رکھنے والے مر گئے تو شیطا ن نے دو سرو ں کو یہ کہہ کر شر ک میں ملو ث کر دیا کہ تمہا ر ے با پ دادا تو ان کی عبا دت کر تے تھے جن کی تصا ویر تمہارے گھرو ں میں لٹک رہی ہیں، چنانچہ انہوں نے ان کی پو جا شرو ع کر دی ،پھر ان کی اتنی شہر ت ہو ئی کہ عر ب میں بھی ان کی پو جا ہو نے لگی ,دو مۃ الجندل میں قبیلہ کلب کا سواع، سا حل بحر پر قبیلہ ہذیل کا یغو ث ،سبا کے قریب قبیلہ مرا د اور بنو غطیف کا یعوق، قبیلہ ہمدان کا وداور نسر قوم حمیر کے قبیلہ ذوالکلا ع کا معبو د رہا ۔ (صحیح بخا ری تفسیر 4920) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی شنا عت کو با یں الفا ظ بیا ن فر ما یا : جس گھر میں کتا اور تصاویر ہو وہا ں رحمت کے فر شتے نہیں جا تے۔ (صحیح بخا ر ی : اللبا س 5949) (2)قیا مت کے دن تصویر بنانے والے سخت ترین عذاب سے دو چا ر ہو ں گے ۔(صحیح بخا ری :اللباس5950) (3)جو تصویریں بنا تے ہیں انہیں قیا مت کے دن اپنی تخلیقا ت میں روح ڈا لنے کے متعلق کہا جا ئے گا ، بصورت دیگر انہیں المنا ک سزا دی جائے گی ۔(صحیح بخا ری :اللبا س 5951) (4)رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تصویر بنانے والو ں پر لعنت فر ما ئی ہے ۔(صحیح بخا ری : اللبا س 5962) صورت مسئولہ میں سیا سی راہنما ؤں کی قد آور تصاویر آویزں کر نا انتہائی گھناؤنا فعل ہے، علماء حضرات بھی اس فتنہ میں پو ری طرح ملو ث ہیں، اضطراری اور مجبو ری کی با ت زیر بحث نہیں کیو ں کہ بوقت ضرورت تو خنزیر اور مردار بھی کھا یا جا سکتا ہے اگر چہ اس کی بھی حدود و قیود ہیں تا ہم پا سپو رٹ شنا ختی کارڈ کر نسی نو ٹو ں کی آڑ میں شو قیہ تصاویر کو جا ئز قرار نہیں دیا جا سکتا ۔ سوال۔کرا چی سے عبد القدوس سوال کر تے ہیں کہ زینت اور تفریح طبع کے طو ر پر پر ندو ں کو پنجروں میں بند رکھنا شر عاً کیا حیثیت رکھتا ہے ؟ جوا ب۔ جب پر ندوں سے اچھا بر تا ؤ کیا جا ئے اور ان کے دا نے دنکے کا اہتمام کیا جا ئے تو انہیں گھر میں زینت یا تفریح طبع کے طو ر رکھا جا سکتا ہے جیسا کہ حدیث میں ہے حضرت انس رضی اللہ عنہ کا ایک ابو عمیر نا می مادری بھائی تھا جس نے گھر میں نغیر نا می پرندہ رکھا تھا جو کسی وجہ سے مر گیا تو ابو عمیر بہت پر یشا ن ہوا ۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب حضرت ام سلیم رضی اللہ عنہا کے گھر جا تے تو ابو عمیر سے مخا طب ہو کر فر ما تے :" اے ابو عمیر !نغیر کو کیا ہو ا ۔(صحیح بخا ری :حدیث نمبر 6203)
Flag Counter