Maktaba Wahhabi

318 - 495
کی ہے یا غیر وارث کے لیے 3/1 سے زیا دہ کی وصیت ہے یا کسی نا جا ئز کا م میں ما ل خر چ کر نے کی وصیت کی ہے تو اس کی اصلا ح ضروری ہے۔ ارشا د با ر ی تعا لیٰ ہے :"ہا ں جو شخص وصیت کر نے والے کی طر ف سے جا نب داری یا حق تلفی کی وصیت کر دینے سے ڈر ے تو آپس میں اصلا ح کر اد ے ایسی صورت میں اس پر کو ئی گنا ہ نہیں ۔‘‘(2/البقرۃ: 182) عطیہ :عطیہ کے ذر یعے بھی کسی دوسرے کو جا ئیداد دی جا سکتی ہے لیکن اس کا بھی قا عدہ ہے کہ اگر اولا د میں سے کسی کو عطیہ دینا ہو تو با قی اولا د کو بھی اتنا ہی دینا ہو گا ، اس میں نرو ما دہ کی تفریق بھی جا ئز نہیں ہے۔ تمام بیٹوں اور بیٹیو ں کو برا بر برا بر عطیہ دینا ہو گا۔ حدیث میں ہے کہ حضرت نعما ن بشیر رضی اللہ عنہ کے لیے اس کے با پ نے کچھ عطیہ دیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس پر گو اہ بنا نا چا ہا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پو چھا :" کہ باقی اولا د کو بھی اتنا دیا ہے۔‘‘ عرض کیا نہیں ،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا :" میں ایسے ظلم پر گو اہی نہیں دیتا اپنی اولا د کے درمیا ن عدل کیا کرو ۔‘‘(صحیح بخا ری ) اس حدیث کی روسے اپنی اولا د میں سے کسی ایک کو عطیہ دینا ناجا ئز ہے۔ تفصیل با لا سے معلو م ہو ا کہ صورت مسئو لہ میں اکلوتے بیٹے کے لیے والد کے مترو کہ سیو نگ سر ٹیفکیٹس پر ما لکا نہ تصرف نا جا ئز اور غیر شرعی ہے کیو نکہ وراثت ،وصیت اور عطیہ ہر سہ صورتیں اس کے لیے درست نہیں ہیں، لہذا اسے چا ہیے کہ وہ ان کی رقم میں دوسرے شرعی ورثا ء کو بھی شا مل کر ے، ان پر اس اکیلے کا حق قا نو نی اور شر عی طو ر پر تسلیم نہیں کیا جا سکتا ۔ ضرورت تنبیہ:مسئلہ کی وضا حت کے بعد ہم ضروری خیا ل کر تے ہیں کہ سیو نگ سر ٹیفکیٹس کی شر عی حیثیت بھی بیا ن کر دی جائے کیو نکہ ما ل کی محبت انسا ن کو اکل حرا م پر مجبو ر کر دیتی ہے جو اس کی اخروی بر با دی کا با عث ہے، واضح رہے کہ مر کز قو می بچت دو قسم کے سیو نگ سر ٹیفکیٹس جا ر ی کر نے کا مجا ز ہے اور دونو ں پر سود دیتا ہے ۔ (1)سپیشل سیونگ سر ٹیفکیٹ :اس کے سا تھ چھ عدد کو پن ہوتے ہیں اور ہر کوپن پر ایک متعین شر ح کے مطابق سودی رقم کا اندرا ج ہو تا ہے جو اصل رقم سے زا ئد ہو تی ہے ،صا ر ف ہر ششماہی کے بعد وہ رقم وصو ل کر تا ہے، پہلے چا ر کو پن برا بر رقم کے حامل ہو تے ہیں اور آخری دو کو پن پر زیا د ہ رقم لکھی ہو تی ہے تا کہ صا رف کے لیے کشش با قی رہے ۔ (2) ڈیفنس سیو نگ سر ٹیفکیٹ : اس کے ساتھ کو پن نہیں ہو تے بلکہ دس سا لہ سکیم کے تحت اس کے ریٹ مقرر ہو تے ہیں آج کل ریٹ درج ذیل ہیں : ایک لا کھ روپے ما لیت کے سر ٹیفکیٹ لینے پر : (1)ماہا نہ سود -------۔/792روپے۔ (2)ششماہی سود -------۔/5150روپے ۔ (3)پا نچ سا لہ سو د -------/149000روپے ۔ (4)دس سالہ سود--------۔/369000روپے ۔ یہ سود اصل رقم کے علا وہ ہے، دیکھا آپ نے کس قدر پر کشش پیش کش ہے کہ دس سا ل بعد 1لا کھ رو پے بھی محفو ظ ہیں اور ان
Flag Counter