کے مطا بق عمل نہ کیا جا ئے ۔(واللہ اعلم ) سوال ۔کمالیہ سے محمد علی دریا فت کر تے ہیں کہ روزہ کی حا لت میں خو شبو استعمال کر نا شر عاً کیا حیثیت رکھتا ہے ؟نیز کیا بحا لت روزہ ٹو تھ پیسٹ استعمال کیا جا سکتا ہے ؟ جوا ب ۔روزہ کی حا لت میں خو شبو کے استعما ل اور سونگھنے سے روزہ خراب نہیں ہو تا ،لیکن عود کی دھو نی کو استعما ل نہ کر ے کیو نکہ اس کا دھو اں معدے میں پہنچتا ہے، اس کے علا وہ دیگر خو شبو ئیں استعما ل کر نے میں کو ئی حرج نہیں ،اسی طرح روزہ رکھنے کے بعد مسواک یا برش استعمال میں کو ئی مضا ئقہ نہیں ہے۔ اگر چہ بعض علماء نے زوال کے بعد مسواک کے استعما ل کو مکر و ہ خیا ل کیا ہے ، مگر راجح یہی ہے کہ مسواک یا بر ش کا استعما ل دن کے پہلے یا آخری حصے میں کو ئی مضا ئقہ نہیں رکھتا ،پھر تا ز ہ اور خشک مسواک میں کو ئی فرق نہیں ۔ ٹو تھ پیسٹ کا استعما ل اگر ضروری ہو تو اسے استعمال کر نے میں چندا ں حرج نہیں ہے، البتہ یہ احتیا ط ضروری ہے کہ اس میں کچھ مٹھاس ہو تی ہے جو لعا ب دھن میں شا مل ہو جا تی ہے جس سے بچا نہیں جا سکتا، اگر اس سے بچ سکے تو ضرورت کے پیش نظر اس کے استعما ل میں کو ئی حرج نہیں ہے۔ بعض اوقات وضو کر تے ہو ئے بر ش یا مسوا ک کے استعما ل سے معمو لی مقدار میں خو ن نکل آتا ہے ا س سے بھی روزہ خرا ب نہیں ہو تا ۔ سوال۔میا ں چنو ں سے حمو د الرحمٰن دریا فت کر تے ہیں کہ روزہ کی حالت میں با لو ں کو مہندی لگا نا یا آنکھو ں میں سر مہ لگا نا جا ئز ہے یا نہیں؟ جوا ب ۔روزہ کے دورا ن با لو ں کو مہند ی لگا نے سے روزہ نہیں ٹو ٹتا اور نہ آنکھو ں میں سر مہ یا دوائی ڈالنے سے روزہ خرا ب ہو تا ہے اور نہ ہی روزے کو کو ئی نقصان پہنچتا ہے۔ سرمہ کی اجا ز ت کے متعلق جو مرفو ع حدیث بیا ن کی جا تی ہے وہ ایک راوی ( ابو عاتکہ) کی وجہ سے ضعیف ہے، البتہ حضرت انس رضی اللہ عنہ کا دورا ن روزہ سر مہ لگا نے کا عمل صحیح سند سے ثا بت ہے ۔(ابو داؤد۔کتا ب الصیا م ) اسی طرح طبرا نی اوسط میں حضرت بریرہ رضی اللہ عنہا اور شعب الایما ن میں حضرت ابن عبا س رضی اللہ عنہ سے سر مہ کے استعمال کے متعلق احا دیث مرو ی ہیں ۔ (واللہ اعلم ) سوال۔حیدر آبا د سے را بعہ خا تو ن لکھتی ہیں کہ بعض اوقات کھا نا پکاتے وقت اس کا ذائقہ معلو م کر نے کے لیے معمو لی مقدار میں چکھا جا تا ہے کیا ایسا کر نے سے روزہ ٹو ٹ جا تا ہے ؟ جوا ب ۔ کھا نا پکا نے والے کے لیے یہ جا ئز ہے کہ زبان کے ایک کنارے سے کھا نے میں مٹھا س ،نمک یا دوسرے ذائقے معلو م کرنے کے لئے تھو ڑا سا چکھ لے۔ لیکن وہ یہ احتیا ط کر ے کہ چکھی ہو ئی چیز کو حلق سے نیچے نہ اتر نے دے بلکہ وہ ذا ئقے معلو م کرنے کے بعد فو راً با ہر نکال دے اور کلی کر ے ،اس طریقہ سے اس کے روزے کو کوئی نقصا ن نہیں پہنچے گا ۔ سوال۔سیا لکو ٹ سے محمد عمر پو چھتے ہیں کہ حا لت روزہ میں بخا ر وغیرہ کی وجہ سے ٹیکہ لگوا نا شر عاً جا ئز ہے یا نہیں ؟ جواب۔روزہ کی حا لت میں ٹیکہ لگو انا کچھ تفصیل کا مقا ضی ہے اگر ٹیکہ کی حیثیت جسم کو غذا اور طا قت فرا ہم کر نے کی ہے تو یہ |