الْاِمَامِ وَالْمَأْمُوْمِ فِيْ الصَّلَاۃِ کُلِّہَا‘‘[1]’’اس حدیث میں اس بات کی دلیل پائی جاتی ہے کہ تمام نمازوں میں سورت فاتحہ کا پڑھنا امام و مقتدی سب پر واجب ہے۔‘‘3۔ علامہ قسطلانی رحمہ اللہ نے اپنی شرح بخاری میں لکھا ہے کہ نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان:’’جو فاتحہ نہ پڑھے اس کی نماز نہیں ہے۔‘‘سے مراد ہے:’’فِيْ کُلِّ رَکْعَۃٍ مَنْفَرِداً أَوْ إِمَاماً سَوَائً اَسَرَّ الْاِمَامُ أَوْ جَہَرَ‘‘[2]’’ہر رکعت میں،نمازی منفرد ہو،امام ہو یا مقتدی اور امام جہری قراء ت کر رہا ہو یا سری۔‘‘علامہ قسطلانی رحمہ اللہ نے آگے(۲؍۴۳۵) یہ بھی لکھا ہے:’’وَہَذَا مَذْہَبُ الْجُمْہُوْرِ‘‘’’یہ جمہور کا مذہب ہے۔‘‘نیز علامہ موصوف نے ایک جگہ(۲؍۴۴۰) لکھا ہے:’’وَقَدْ ثَبَتَ الْاِذْنُ بِقِرَائَۃِ الْفَاتِحَۃِ لِلْمَأْمُوْمِ فِيْ الْجَہْرِیَّۃِ بِغَیْرِ قَیْدٍ‘‘[3]’’مقتدی کے لیے کسی بھی قید و شرط کے بغیر سورت فاتحہ پڑھنے کی اجازت ثابت ہو گئی۔‘‘4۔ اس حدیث پر امیر المومنین فی الحدیث حضرت امام بخاری رحمہ اللہ نے یوں عنوان قائم کیا ہے: