گیا تو انھوں نے فرمایا:’’إِذَا صَلّٰی أَحَدُکُمْ خَلْفَ الْإِمَامِ فَحَسْبُہٗ قِرَائَۃُ الْإِمَامِ،وَ إِذَا صَلّٰی وَحْدَہٗ فَلْیَقْرَأْ‘‘’’تم میں سے جب کوئی شخص امام کے پیچھے نماز پڑھے تو اسے امام کی قراء ت ہی کافی ہے اور جب وہ اکیلا ہو تو اسے چاہیے کہ وہ قراءت کرے۔‘‘مزید وہ بیان فرماتے ہیں:’’وَ کَانَ ابْنُ عُمَرَ لَا یَقْرَأُ خَلْفَ الْإِمَامِ‘‘[1]’’حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما امام کے پیچھے قراء ت نہیں کیا کرتے تھے۔‘‘موطا امام محمد میں ایک اور طریق سے مروی ہے:’’کَانَ ابْنُ عُمَرَ لَا یَقْرَأُ خَلْفَ الْإِمَامِ‘‘[2]’’حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما امام کے پیچھے قراء ت نہیں کیا کرتے تھے۔‘‘سنن کبریٰ اور’’کتاب القراءۃ‘‘بیہقی میں ہے:’’کَانَ لَا یَقْرَأُ خَلْفَ الْإِمَامِ جَہَرَ أَوْ لَمْ یَجْہَرْ،وَ کَانَ رِجَالٌ أَئِمَّۃٌ یَقْرَأُوْنَ خَلْفَ الْإِمَامِ‘‘[3]’’وہ امام کے پیچھے جہری و سری نماز میں قراء ت نہیں کرتے تھے،جب کہ دیگر ائمہ کرام(صحابہ میں سے اہلِ علم لوگ) امام کے پیچھے قراء ت کیا کرتے تھے۔‘‘حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کا یہ ا ثر مجمل ہے،جب کہ انہی سے مروی دوسرے آثار