Maktaba Wahhabi

1 - 259
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ عرضِ مؤلف زیر نظر کتاب کا پہلا ایڈیشن دو کتابوں کی شکل میں شائع ہوا تھا۔ 1. رمضان المبارک، احکام و مسائل 2. رمضان المبارک میں کرنے والے کام یہ دونوں کتابچے چھوٹے سائز میں نہایت خوب صورت اوربڑے دیدہ زیب انداز میں شائع ہوئے تھے جو عوام و خواص میں خاصے مقبول ہوئے۔ دوسرے ایڈیشن میں ان کتابچوں کو ایک کتابی شکل دے دی گئی اور حسبِ ذیل دو مضامین کا بھی اضافہ کردیا گیا: 1. روزوں کی فضیلت، احادیثِ صحیحہ کی روشنی میں 2. روزے کے فوائد و ثمرات یوں کتاب میں رمضان المبارک سے متعلقہ تمام اہم چیزوں اور ضروری احکام و مسائل کا احاطہ کرنے کی کوشش کی گئی تھی، الحمد للہ اس کو بھی بہت پسند کیا گیا۔ اب مذکورہ کتاب کا یہ نیا ایڈیشن ہے اور اس میں مزید بہت سے اضافے کیے گئے ہیں ، مثلاً: ٭ رمضان المبارک کے اُمورِ محدثات، رسومات اورجمعۃ الوداع میں قضائے
Flag Counter