Maktaba Wahhabi

مسائل عیدین

مؤلف: پروفسیر، ڈاکٹر فضل الٰہی

ناشر: دارالنور اسلام آباد

-۱۶- نمازِ عیدین میں تکبیراتِ زائدہ کی تعداد اور وقت نمازِ عیدین دیگر نماوں کی طرح دو رکعت نماز ہے، البتہ اس میں تکبیراتِ زائدہ ہیں۔ ان تکبیرات کی تعداد اور وقت کے بارے میں مسنون طریقہ یہ ہے، کہ پہلی رکعت میں تکبیرِ تحریمہ کے بعد اور قرأت سے پہلے سات اور دوسری رکعت میں کھڑے ہونے کے بعد اور قرأت سے پہلے پانچ تکبیریں کہی جائیں۔ اس بارے میں چند ایک دلائل درجِ ذیل ہیں: ا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نمازِ عید میں تکبیراتِ زائدہ کی تعداد کے بارے میں امام احمد اور امام ابن ماجہ نے حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت بیان کی ہے، کہ: ’’أَنَّ النَّبِيَّ صلي اللّٰهُ عليه وسلم کَبَّرَ فِيْ عِیْدٍ ثِنْتَيْ عَشَرَۃَ تَکْبِیْرَۃً: سَبْعًا فِيْ الْاُوْلٰی، وَخَمْسًا فِیْ الْآخِرَۃِ، وَلَمْ یُصَلِّ قَبْلَہَا وَلَا بَعْدَھَا۔‘‘[1] ’’یقینا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے[نمازِ]عید میں بارہ تکبیریں کہیں۔ سات پہلی
x
صفحہعنوان
11پیش لفظ
12کتاب کی تیاری میں پیشِ نظر باتیں:
13خاکہ کتاب:
13حرفِ آخر:
13شکر و دعا:
15-۱- عید کے دن غسل کا مستحب ہونا
16-۲- بہترین کپڑے پہن کر عید کے لیے جانا
19-۳- عیدین میں کھانا
19ا: عید الفطر:
20اس کی حکمت:
20ب: عید الاضحی:
22-۴- عید گاہ میں نمازِ عید ادا کرنا
24-۵- خواتین کا عید گاہ جانا
30-۶- بچوں کو عید گاہ لے جانا
31-۷- تکبیرات پکارتے ہوئے عید گاہ جانا
33-۸- تکبیرات کہنے کے اوقاتِ آغاز و اختتام
33۱: عید الفطر میں :
35ب: عید الاضحی میں تکبیرات کہنے کاوقت آغاز واختتام:
36-۹- تکبیرات کے الفاظ
37-۱۰- تکبیرات کون کہے؟
39-۱۱- نمازِ عیدین کا حکم
43-۱۲- نمازِ عیدین کا وقت
45-۱۳- نمازِ عیدین سے پہلے اذان و اقامت اوركوئی ندانہیں
48-۱۴- عید گاہ میں سترے کا اہتمام کرنا
49-۱۵- نمازِ عید کی رکعتیں
50-۱۶- نمازِ عیدین میں تکبیراتِ زائدہ کی تعداد اور وقت
53-۱۷- تکبیراتِ زائدہ کے ساتھ رفع الیدین
54-۱۸- تکبیراتِ زائدہ کے درمیان وقفہ اور ذکر
56-۱۹- نمازِ عید کی دو رکعتوں میں قرأت
57-۲۰- نمازِ عید کا خطبہ سے پہلے ہونا
62-۲۱- خطبہ عید میں خواتین کو وعظ و نصیحت
64-۲۲- عید کی مبارک باد
65-۲۳- نمازِ عید سے پہلے یا بعد نفلی نماز نہ ہونا
66-۲۴- عید گاہ سے واپسی پر راستہ بدلنا
67-۲۵- چاند کی خبر روزِ عید آنے پر نمازِ عید کا وقت
68ا: خبر کا بعد از زوال آنا:
69ب: خبر کا قبل از زوال آنا:
69-۲۶- نمازِ عید ادا نہ کرسکنے والے شخص کی نماز
72-۲۷- عیدین کے دونوں دنوں میں روزہ کی ممانعت
73ممانعت کی حکمت:
74-۲۸- جمعۃ المبارک کے دن کی عید
81حرفِ آخر
81خلاصہ کتاب:
83اپیل:
85مراجع ومصادر
Flag Counter