علمائے امت کی تحریرات سے راہنمائی لی گئی ہے۔۵: اختلافی مسائل میں کتاب و سنت کے موافق قول پیش کرنے کی حتی الوسع کوشش کی گئی ہے۔۶: جن مسائل کے متعلق ثابت شدہ صریح حدیث تک رسائی نہیں ہوسکی، ان کے متعلق حضرات صحابہ رضی اللہ عنہم کے اقوال و اعمال درج کیے گئے ہیں۔۷: مسائلِ عیدین کے سلسلے میں بعض غلطیوں کی نشاندہی متعلقہ مسائل کے آخر میں[تنبیہ]کے عنوان سے کی گئی ہے۔۸: کتاب کے آخر میں مراجع کے متعلق تفصیلی معلومات درج کی گئی ہیں، تاکہ ان تک رسائی میں دقّت نہ ہو۔خاکہ کتاب: پیشِ لفظ اصل کتاب:عیدین کے متعلق اٹھائیس مسائل: [ہر ایک مسئلہ مستقل نمبر اور عنوان کے ضمن میں بیان کیا گیا ہے]۔حرفِ آخر: ا: خلاصۂ کتاب ب: اپیلشکر و دعا:بندہ ناتواں اپنے رب رحیم و کریم کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکر گزار ہے، کہ