Maktaba Wahhabi

مسائل عیدین

مؤلف: پروفسیر، ڈاکٹر فضل الٰہی

ناشر: دارالنور اسلام آباد

’’تمہاری بکری تو گوشت کی بکری ہے۔‘‘[یعنی یہ تو قربانی کے لیے نہیں، بلکہ گوشت حاصل کرنے کے لیے ذبح کی گئی ہے]۔ جیسا کہ اس حدیث سے واضح ہے، کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے نمازِ عید سے پہلے ذبح شدہ بکری کے متعلق تو فرمادیا، کہ وہ قربانی کی بکری نہیں، لیکن اس وقت کھانا تناول کرنے پر کچھ اعتراض نہیں فرمایا۔ اگر نمازِ عید سے پیشتر کھانا تناول کرنا گناہ کا سبب ہوتا، تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس بات پر بھی ضرور تنبیہ فرمادیتے۔ -۴- عید گاہ میں نمازِ عید ادا کرنا سنت یہ ہے، کہ عید کی نماز عید گاہ میں ادا کی جائے۔ متعدد احادیث شریفہ سے یہ بات ثابت ہے، کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عیدین کی نماز عید گاہ میں پڑھایا کرتے تھے۔ انہی میں سے دو درجِ ذیل ہیں: ۱: امام بخاری نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت بیان کی ہے، کہ انھوں نے بیان کیا: ’’کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰهُ عليه وسلم یَخْرُجُ یَوْمَ الْفِطْرِ وَالْأَضْحٰي إِلَی الْمُصَلّٰی۔‘‘[1]
x
صفحہعنوان
11پیش لفظ
12کتاب کی تیاری میں پیشِ نظر باتیں:
13خاکہ کتاب:
13حرفِ آخر:
13شکر و دعا:
15-۱- عید کے دن غسل کا مستحب ہونا
16-۲- بہترین کپڑے پہن کر عید کے لیے جانا
19-۳- عیدین میں کھانا
19ا: عید الفطر:
20اس کی حکمت:
20ب: عید الاضحی:
22-۴- عید گاہ میں نمازِ عید ادا کرنا
24-۵- خواتین کا عید گاہ جانا
30-۶- بچوں کو عید گاہ لے جانا
31-۷- تکبیرات پکارتے ہوئے عید گاہ جانا
33-۸- تکبیرات کہنے کے اوقاتِ آغاز و اختتام
33۱: عید الفطر میں :
35ب: عید الاضحی میں تکبیرات کہنے کاوقت آغاز واختتام:
36-۹- تکبیرات کے الفاظ
37-۱۰- تکبیرات کون کہے؟
39-۱۱- نمازِ عیدین کا حکم
43-۱۲- نمازِ عیدین کا وقت
45-۱۳- نمازِ عیدین سے پہلے اذان و اقامت اوركوئی ندانہیں
48-۱۴- عید گاہ میں سترے کا اہتمام کرنا
49-۱۵- نمازِ عید کی رکعتیں
50-۱۶- نمازِ عیدین میں تکبیراتِ زائدہ کی تعداد اور وقت
53-۱۷- تکبیراتِ زائدہ کے ساتھ رفع الیدین
54-۱۸- تکبیراتِ زائدہ کے درمیان وقفہ اور ذکر
56-۱۹- نمازِ عید کی دو رکعتوں میں قرأت
57-۲۰- نمازِ عید کا خطبہ سے پہلے ہونا
62-۲۱- خطبہ عید میں خواتین کو وعظ و نصیحت
64-۲۲- عید کی مبارک باد
65-۲۳- نمازِ عید سے پہلے یا بعد نفلی نماز نہ ہونا
66-۲۴- عید گاہ سے واپسی پر راستہ بدلنا
67-۲۵- چاند کی خبر روزِ عید آنے پر نمازِ عید کا وقت
68ا: خبر کا بعد از زوال آنا:
69ب: خبر کا قبل از زوال آنا:
69-۲۶- نمازِ عید ادا نہ کرسکنے والے شخص کی نماز
72-۲۷- عیدین کے دونوں دنوں میں روزہ کی ممانعت
73ممانعت کی حکمت:
74-۲۸- جمعۃ المبارک کے دن کی عید
81حرفِ آخر
81خلاصہ کتاب:
83اپیل:
85مراجع ومصادر
Flag Counter