Maktaba Wahhabi

مسائل عیدین

مؤلف: پروفسیر، ڈاکٹر فضل الٰہی

ناشر: دارالنور اسلام آباد

’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عید الفطر اور عید الاضحی کے دن عید گاہ تشریف لے جاتے تھے۔‘‘ حافظ ابن حجر نے کتاب[أخبار المدینۃ]سے نقل کیا ہے کہ: ’’المصلَّی[عیدگاہ]مدینہ میں ایک معروف جگہ ہے۔ اس کے اور مسجد کے دروازے کے درمیان ایک ہزار ہاتھ کی مسافت ہے۔‘‘[1] علامہ عینی حدیث کے فوائد بیان کرتے ہوئے تحریر کرتے ہیں: ’’عید گاہ کی طرف[نمازِ عید کے لیے]نکلا جائے گا اور بلاضرورت مسجد میں نمازِ عید نہ پڑھی جائے گی۔‘‘[2] ۲: امام بخاری نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت بیان کی ہے، کہ: ’’کَانَ النَّبِيُّ صلي اللّٰهُ عليه وسلم یَغْدُوْا إِلَی الْمُصَلّٰی، وَالْعَنْزَۃُ بَیْنَ یَدَیْہِ، تُحْمَلُ، وَتُنْصَبُ بِالْمُصَلّٰی بَیْنَ یَدَیْہِ، فَیُصَلِّيْ إِلَیْہَا۔‘‘[3] ’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عید گاہ کی طرف جایا کرتے تھے اور نیزہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے ہوتا۔ نیزہ کو عیدگاہ میں لے جاکر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے نصب کیا جاتا اور آپ اس کی طرف رخ کرکے نماز ادا کرتے۔‘‘ امام ابن قیم تحریر کرتے ہیں، کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم عیدین کی نماز عیدگاہ میں ادا فرماتے۔ ایک روایت کے مطابق… بشرطِ ثبوت روایت… آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف ایک مرتبہ بارش کی بنا پر مسجد میں نمازِ عید پڑھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دائمی سنت اسے عید گاہ میں ادا کرنا تھا۔[4] امام بغوی فرماتے ہیں: ’’سنت یہ ہے، کہ نمازِ عید کے لیے عیدگاہ کی طرف نکلا
x
صفحہعنوان
11پیش لفظ
12کتاب کی تیاری میں پیشِ نظر باتیں:
13خاکہ کتاب:
13حرفِ آخر:
13شکر و دعا:
15-۱- عید کے دن غسل کا مستحب ہونا
16-۲- بہترین کپڑے پہن کر عید کے لیے جانا
19-۳- عیدین میں کھانا
19ا: عید الفطر:
20اس کی حکمت:
20ب: عید الاضحی:
22-۴- عید گاہ میں نمازِ عید ادا کرنا
24-۵- خواتین کا عید گاہ جانا
30-۶- بچوں کو عید گاہ لے جانا
31-۷- تکبیرات پکارتے ہوئے عید گاہ جانا
33-۸- تکبیرات کہنے کے اوقاتِ آغاز و اختتام
33۱: عید الفطر میں :
35ب: عید الاضحی میں تکبیرات کہنے کاوقت آغاز واختتام:
36-۹- تکبیرات کے الفاظ
37-۱۰- تکبیرات کون کہے؟
39-۱۱- نمازِ عیدین کا حکم
43-۱۲- نمازِ عیدین کا وقت
45-۱۳- نمازِ عیدین سے پہلے اذان و اقامت اوركوئی ندانہیں
48-۱۴- عید گاہ میں سترے کا اہتمام کرنا
49-۱۵- نمازِ عید کی رکعتیں
50-۱۶- نمازِ عیدین میں تکبیراتِ زائدہ کی تعداد اور وقت
53-۱۷- تکبیراتِ زائدہ کے ساتھ رفع الیدین
54-۱۸- تکبیراتِ زائدہ کے درمیان وقفہ اور ذکر
56-۱۹- نمازِ عید کی دو رکعتوں میں قرأت
57-۲۰- نمازِ عید کا خطبہ سے پہلے ہونا
62-۲۱- خطبہ عید میں خواتین کو وعظ و نصیحت
64-۲۲- عید کی مبارک باد
65-۲۳- نمازِ عید سے پہلے یا بعد نفلی نماز نہ ہونا
66-۲۴- عید گاہ سے واپسی پر راستہ بدلنا
67-۲۵- چاند کی خبر روزِ عید آنے پر نمازِ عید کا وقت
68ا: خبر کا بعد از زوال آنا:
69ب: خبر کا قبل از زوال آنا:
69-۲۶- نمازِ عید ادا نہ کرسکنے والے شخص کی نماز
72-۲۷- عیدین کے دونوں دنوں میں روزہ کی ممانعت
73ممانعت کی حکمت:
74-۲۸- جمعۃ المبارک کے دن کی عید
81حرفِ آخر
81خلاصہ کتاب:
83اپیل:
85مراجع ومصادر
Flag Counter