Maktaba Wahhabi

24 - 144
کوچاہئے کہ نہ تو اپنے نفس پر ظلم کرے نہ دوسروں پر۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’ان الظلم ظلمات یوم القیامۃ‘‘[1] یعنی:ظلم تو قیامت کے اندھیرے ہیں۔ عن ابی موسیٰ الأشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال : (إن اللہ لیملی للظالم حتی إذا أخذہ لم یفلتہ،ثم قرأ :[وَكَذٰلِكَ اَخْذُ رَبِّكَ اِذَآ اَخَذَ الْقُرٰي وَہِىَ ظَالِمَۃٌ۝۰ۭ اِنَّ اَخْذَہٗٓ اَلِيْمٌ شَدِيْدٌ۝۱۰۲ ][2] ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ ظالم کو ڈھیل دیتارہتا ہےاور جب اسے اپنی گرفت میں لے لے گا تو پھر نہیں چھوڑے گا،پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قرآن پاک کی یہ آیت تلاوت فرمائی:’’تیرے پروردگار کی پکڑ کا یہی طریقہ ہے جب کہ وه بستیوں کے رہنے والے ظالموں کو پکڑتا ہے بیشک اس کی پکڑ دکھ دینے والی اور نہایت سخت ہے ۔‘‘ حجۃ الوداع کے خطبہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا: (إن دمائکم واموالکم وأعراضکم علیکم حرام کحرمۃ
Flag Counter