Maktaba Wahhabi

40 - 219
بجانا،تصاویر نیز فلمی جرائد، عریاں تصاویر پر مشتمل اخبارات وغیرہ سے گھر کو پاک صاف رکھنا، جھوٹ، غیبت، گالی گلوچ اور لڑائی جھگڑے سے بچنا،انبیاء کرام کے واقعات،حیات طیبہ،قرآنی قصص، غزوات، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور صحابیات کی سیرت وغیرہ پر مشتمل لٹریچر بچوں کو فراہم کرنا،آپس میں ایک دوسرے سے حسن سلوک سے پیش آنا،یہ ساری باتیں ایسی ہیں جو بچے کی شخصیت تعمیر کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں ،لہٰذا جو والدین اپنی اولاد کو جہنم کی آگ سے بچانے کی ذمہ داری پوری کرنا چاہتے ہیں ان پر لازم ہے کہ وہ اپنے بچوں کو قرآن و حدیث کی تعلیم دلوانے کے ساتھ ساتھ گھر کے اندر مکمل اسلامی ماحول بھی انہیں فراہم کریں۔ ایک غلط فہمی کا ازالہ : اللہ تعالیٰ کے حکم کی نافرمانی کرنے کے بعد شیطان جب راندہ درگاہ ہوا تو اس نے عہد کیا ’’اے میرے رب!میں انسانوں کے لئے زمین میں بڑی کشش اور زنیت پیدا کروں گا اور سب کو گمراہ کرکے چھوڑوں گا سوائے تیرے مخلص بندوں کے۔‘‘( سورہ حجر،آیت نمبر39)دوسری جگہ اللہ تعالیٰ نے شیطان کے یہ الفاظ نقل فرمائے ہیں ’’میں انہیں (گمراہ کرنے کے لئے) آگے پیچھے اور دائیں بائیں ہر طرف سے گھیروں گا۔‘‘(سورہ اعراف ،آیت نمبر 17)حقیقت یہ ہے کہ شیطان دن رات ہر انسان کے پیچھے لگا ہوا ہے تاکہ موت سے پہلے پہلے اسے کسی نہ کسی فتنے میں مبتلا کرکے جنت کی راہ سے ہٹا کر جہنم کی راہ پر ڈال دے۔ انسانوں کو گناہ پر جمائے رکھنے اور ان میں بے عملی پیدا کرنے کے لئے شیطان کا سب سے زیادہ پرکشش اور خوشنما ہتھیار یہ ہے کہ اللہ بڑا غفور اور رحیم ہے وہ سب کچھ معاف کردے گا۔ اس میں شک نہیں کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت بڑی وسیع ہے اور اللہ تعالیٰ کے غصہ پر غالب ہے لیکن اس رحمت کے حصول کے لئے بھی اللہ تعالیٰ نے قواعد و ضوابط قرآن مجید میں واضح فرمادیئے ہیں۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَاِنِّیْ لَغَفَّارٌ لِّمَنْ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحًا ثُمَّ اھْتَدٰی﴾ ’’اور جو شخص توبہ کرلے اور ایمان لے آئے،نیک عمل کرے پھر ہدایت پر جمارہے اس کے لئے
Flag Counter