شِـــدَّۃُ حَــــرِّالنَّــــارِ
جہنم کی آگ کی شدت
(اَللّٰھُمَّ اِنَّا نَعُوْذُبِکَ مِنْ حَرِّالنَّارِبِفَضْلِکَ وَ مَنِّکَ وَ کَرَمِکَ وَ
اَنْتَ اَکْرَمَ الْاَکْرَمِیْنَ وَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِیْنَ وَ اَجْوَدُ الْاَجْوَدِیْن)
مسئلہ 38:جہنم کی آگ کا پہلا شعلہ ہی کافر کے جسم کا سارا گوشت پوست ہڈیوں سے الگ کردے گا۔
﴿ تَلْفَحُ وُجُوْھَھُمُ النَّارُ وَ ھُمْ فِیْھَا کَالِحُوْنَ ،﴾(104:23)
’’آگ ان کے چہروں کو چاٹ جائے گی اور ان کے جبڑے باہر نکل آئیں گے۔‘‘(سورہ مومنون، آیت 104)
﴿ کَلاَّ اِنَّھَا لَظٰی، نَزَّاعَۃً لِلَّشَّوٰی ،﴾(16۔15:70)
’’ہر گز نہیں وہ بھڑکتی ہوئی آگ ہے جو گوشت پوست کو چاٹ جائے گی۔‘‘(سورہ معارج ،آیت 16۔15)
مسئلہ 39:جہنم کی آگ انسان کو نہ زندہ رہنے دی گی نہ مرنے دے گی۔
﴿ وَمَا اَدْرٰکَ مَا سَقَرُ،لَا تُبْقِیْ وَ لاَ تَذَرُ، لَوَّاحَۃٌ لِلْبَشَرِ ،﴾(29۔27:74)
’’تم کیا جانو وہ جہنم کیا ہے نہ باقی رکھے گی نہ چھوڑے گی کھال تک جلا ڈالے گی۔(سورہ مدثر، آیت 29۔27)
﴿ وَ یَتَجَنَّبُھَا الْاَشْقَی ،الَّذِیْ یَصْلَی النَّارَ الْکُبْرٰی،ثُمَّ لاَ یَمُوْتُ فِیْھَا وَ لاَ یَحْیٰی، ﴾(87: 11۔13)
|