Maktaba Wahhabi

جہنم کا بیان

مؤلف: محمد اقبال کیلانی

ناشر: حدیث پبلیکیشنز،لاہور

قَطُّ )) روَاہُ مُسْلِمٌٰ[1] حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’قیامت کے روز ایسے شخص کو لایا جائے گا جس کا جہنم میں جانا طے ہو چکا ہو گا دنیا میں اس نے زیادہ عیش و عشرت کی ہو گی اسے دوزخ میں ایک غوطہ دیا جائے گا اور اس سے پوچھا جائے گا’’ اے ابن آدم!کیا دنیا میں تو نے کوئی نعمت دیکھی،کبھی دنیا میں تمہارا ناز و نعم سے واسطہ پڑا؟‘‘وہ کہے گا’ ’اے میرے رب!تیری قسم کبھی نہیں۔‘‘پھر ایک ایسے آدمی کو لایا جائے گا جو جنتی ہو گا لیکن دنیا میں بڑی تکلیف کی زندگی بسر کی ہو گی اسے جنت میں ایک غوطہ دیا جائے گا اور اس سے پوچھا جائے گا ’’اے ابن آدم!کبھی دنیا میں تو نے کوئی تکلیف دیکھی یا رنج و غم سے کبھی تمہارا واسطہ پڑا؟‘‘وہ کہے گا ’’اے میرے رب!تیری قسم کبھی نہیں۔مجھے تو نہ کبھی رنج و غم سے واسطہ پڑا نہ کوئی دکھ یا تکلیف دیکھی۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 37:جہنم میں موت نہیں ہوگی،موت ہوتی تو جہنمی جہنم کے عذاب سے گھبرا کر مرجاتے۔ عَنْ اَبِیْ سَعِیْدٍ رضی اللّٰہ عنہ یَرْفَعُہٗ قَالَ ((اِذَا کَانَ یَوْمُ الْقِیَامَۃِ اُتِیَ بِالْمَوْتِ کَالْکَبَشِ الْاَمْلَحِ فَیُوْقَفُ بَیْنَ الْجَنَّۃِ وَالنَّارِ فَیُذْبَحُ وَہُمْ یَنْظُرُوْنَ فَلَوْ اَنَّ اَحَدًا مَاتَ فَرَحًا لَمَاتَ اَہْلُ الْجَنَّۃِ وَ لَوْ اَنَّ اَحَدًا مَاتَ حُزْنًا لَمَاتَ اَہْلُ النَّارِ )) روَاہُ التِّرْمِذِیُّ [2](صحیح) حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’قیامت کے روز موت ایک چتکبرے مینڈھے کی شکل میں جنت اور جہنم کے درمیان کھڑی کی جائے گی اور اسے ذبح کیاجائے گا جنتی اور جہنمی لوگ اسے دیکھ رہے ہوں گے اگر خوشی سے مرنا ممکن ہوتا تو جنتی خوشی سے مرجاتے اوراگر غم سے مرنا ممکن ہوتا تو جہنمی غم سے مرجاتے۔‘‘اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ ٭٭٭
x
صفحہعنوان
54اِثْبَاتُ وُجُوْدُ النَّارِ جہنم کے وجود کا ثبوت
55أَبْــــوَابُ النَّــــارِ جہنم کے دروازے
56دَرَکَاتُ النَّارِ جہنم کے درجات
60سَعَـــــــۃُ النـَّــارِ جہنم کی وسعت
63ھَـــــوْلُ عَــــذَابِ النَّـــــارِ جہنم کے عذاب کی ہولناکی
68شِـــدَّۃُ حَــــرِّالنَّــــارِ جہنم کی آگ کی شدت
74اَھُوْنُ عَذَابِ النَّارِ جہنم کا ہلکا ترین عذاب
76حَالُ اَھْلِ النَّارِ جہنمیوں کا حال
81طَعَامُ اَھْلِ النَّارِ وَشَرَابَھُمْ اہل جہنم کا کھانا اور پینا
90عَذَابُ الْعَطَشِ سخت پیاس کا عذاب
91عَذَابُ اِسْکَابِ الْمَآئِ الْحَمِیْمِ کھولتا ہوا پانی سرپر اُنڈیلنے کا عذاب
93لِبَاسُ اَھْلِ النَّارِ جہنمیوں کا لباس
95فِرَاشُ اَھْلِ النَّارِ جہنمیوں کے بستر
97مُظَلاَّتِ اَھْلِ النَّارِ وَسُرَادِقُھُمْ جہنمیوں کی چھتریاں اور قناتیں
98عَذَابُ الْاَغْلاَلِ والسَّلاَسِلِ آگ کے طوق،آگ کی ہتھکڑیاں اور آگ کی بیڑیوں کا عذاب
100عَذَابُ الْاِلْقَائِ فِیْ مَکَانٍ ضَیِّقٍ آگ کی تنگ و تاریک کوٹھڑیوں میں ٹھنسنے کا عذاب
101عَذَابُ تَقْلِیْبِ الْوُجُوْہُ فِیْ النَّارِ چہروں کو آگ پر تپانے کا عذاب
103عَذَابُ السَّمُوْمِ وَالْیَحْمُوْمِ سخت زہریلی گرم ہوا اور سخت کالے زہریلے دھوئیں کا عذاب
104عَذَابُ شِدَّۃِ الْبَرْدِ شدید سردی کا عذاب
106عَذَابَ الْھُوْنِ فِیْ النَّارِ جہنم میں ذلت اور رسوائی کا عذاب
108عَذَابُ الظُّلُمَاتِ فِیْ النَّارِ جہنم میں شدید اندھیرے اور تاریکی کا عذاب
110عَذَابُ السَّحْبِ فِیْ النَّارِ عَلَی الْوُجُوْہِ منہ کے بل چلائے جانے اور گھسیٹے جانے کا عذاب
113عَذَابُ الْاِرْھَاقُ فِیْ النَّارِ آگ کے پہاڑ پرچڑھنے کا عذاب
114عَذَابُ الْوِثَاقِ بِعَمُوْدِ النَّارِ آگ کے ستونوں سے باندھنے کا عذاب
115عَذَابُ الْمَقَامِعِ وََالْمَطَارِقِ فِیْ النَّارِ جہنم میں لوہے کی ہتھوڑوں اورگُرزوں سے مارے جانے کا عذاب
116اَلْحَیَّاتُ وَالْعَقَارِبُ فِیْ النَّارِ جہنم میں سانپوں اور بچھوؤں کا عذاب
118عَذَابُ تَکْبِیْرِ الْاَبْدَانِ جسموں کوبڑاکرنے کا عذاب
121عَذَابٌ غَیْرُ مَعْرُوْفٍ بعض نامعلوم عذاب
123بَعْضُ الْمَاثِمِ وَ عَقُوْبَتِھَا الْخَاصَّۃُ فِی النَّارِ جہنم میں بعض گناہوں کے مخصوص عذاب
131تَعْلِیْقَاتُ الْقُرْآنَ عَلٰی اَھْلِ النَّارِ جہنمیوں پر قرآن مجید کے تبصرے
133مُجَادِلَۃُ الْکُبَرَآئِ وَاِتْبَاعِھِمُ الضَّآلِّیْنَ فِی النَّارِ جہنم میں گمراہ عالموں،پیروں اور ان کے پیروکاروں کے جھگڑے
137مُکَالِمَاتُ الْعِبْرَۃِ عبرت انگیز مکالمات
146أَلاَماَنِیُّ الذَّائِفۃُ ناکام حسرتیں
154اُمْنِیَّۃُ اَہْلِ النَّارِ فِیْ طَلْبِ فُرْصَۃٍ جہنمیوں کا ایک اور موقع ملنے کی خواہش کرنا
160اِبْــلِیْــسُ فِی النـَّـــارِ ابلیس جہنم میں
162اَلذِّکْرَی الْمَاضِیَۃُ یاد ماضی
163اَلْاَعْمَالُ السَّائِقَۃُ اِلَی النَّارِ خَلاَّبَۃٌ جہنم میں لے جانے والے اعمال دلفریب ہیں
166نَسْبُ اَھْلِ النَّارِ وَ الْجَنَّۃِ مِنْ بَنِیْ آدَمَ بنی نوع انسان میں سے جہنمیوں اور جنتیوں کی نسبت
168کَثْـــرَۃُ النِّـسَــآئِ فِی النَّــــارِ جہنم میں عورتوں کی کثرت
171أَلْمُبَشَّرُوْنَ بِا النَّــــارِ آگ کی خوشخبری پانے والے
173اَلْمُخَلَّدُوْنَ فِی النَّارِ ہمیشہ ہمیشہ کے لئے جہنم میں جانے والے لوگ
175وَارِدُو النـَّـــارِ مُؤَقَّـتــــًا کچھ مدت کے لئے جہنم میں جانے والے لوگ <mfnote>
190کَلاَمُ النارِ جہنم کا کلام
192قُــوْا اَنْفُسَــکُمْ وَ اَھْــلِیْــکُمْ نَــارًا اپنے آپ کو اور اپنے اہل و عیال کو جہنم کی آگ سے بچاؤ
199اَلـنَّـــــارُ وَالْمَــــلاَ ئَــکَۃُ جہنم اور فرشتے
200اَلنَّارُ وَالْاَنْـبِـیـَـــآئُ جہنم اور انبیا کرام علیہم السلام
204اَلنَّــــارُ وَ الصَّـحـَــابَــۃُ جہنم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم
209اَلنَّـــــارُ وَ السَّــــلَفُ جہنم اور اسلاف
215دَعْـــوَۃُ التَّـفْـکِــــیْرِ دعوۃ فکر
218اَلْاِسْتِعَاذَۃُ مِنْ عَذَابِ النَّارِ آگ کے عذاب سے پناہ مانگنے کی دعائیں
222مَسَائِلٌ مُتَفَرِّقَۃٌ متفرق مسائل
Flag Counter