طَعَامُ اَھْلِ النَّارِ وَشَرَابَھُمْ
اہل جہنم کا کھانا اور پینا( اَجَارَنَا اللّٰہ تَعَالٰی مِنْہَا بِمَنِّہٖ وَفَضْلِہٖ اِنَّہٗ جَوَّادٌ کَرِیْمٌ مَلِکٌ بَرٌّ رَؤُفٌ رَحِیْمٌ )(ا) طَعَامُ اَہْلِ النَّارِ(ا) جہنمیوں کے کھانےمسئلہ 71: جہنمیوں کو جہنم میں درج ذیل چار قسم کے کھانے دیئے جائیں گے۔1۔زَقُّوْمِ…تھوہر2۔ضَرِیْعِ…کانٹے دار گھاس3۔غِسْلِیْنَ…زخموں کے دھوون کی غلاظت4۔ذَا غُصَّۃٍ…حلق میں پھنس پھنس کر اترنے والا کھانا5۔ زَقُّوْمِتھوہرمسئلہ 72: بدبودار،کڑوا،کانٹے دار تھوہر)زقوم)جہنمیوں کا کھانا ہوگا،جو جہنم کی تہ میں اُگتا ہے اور اس کے شگوفے زہریلے سانپوں کے سر جیسے ہیں۔مسئلہ 73: تھوہر کھانے کے بعد کھولتا ہوا پانی جہنمیوں کو پینے کے لئے دیا جائے گا۔