اَعْقَابُھُمْ تَلُوْحُ فَقَالَ ((وَیْلٌ لِلْاَعْقَابِ مِنَ النَّارِ اَسْبِغُوا الْوُضُوْئَ))رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ[1] (صحیح) حضرت عبداللہ بن عمرورضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بعض لوگوں کو وضو کرتے دیکھا ان کی ایڑیاں (گیلی نہ ہونے کی وجہ سے)چمک رہی تھیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا’’ (خشک)ایڑیوں کے لئے آگ سے ہلاکت ہے ،وضو اچھی طرح کرو۔‘‘اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 287: حرام مال سے پرورش پانے والا جہنم میں جائے گا۔ عَنْ جَابِرٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم((کُلُّ جَسَدٍ نَبَتَ مِنْ سُحْتٍ فَالنَّارُ اَوْلٰی بِہٖ)) روَاہُ الطِّبْرَانِیُّ [2] (صحیح) ’حضرت جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’جو جسم حرام مال سے پلا ہوگا آگ اسے سب سے پہلے جلائے گی۔‘‘اسے طبرانی نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 288:ناموری اور شہرت کا لباس پہننے والا جہنم میں جائے گا۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْھُمَا قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِے)(مَنْ لَبِسَ ثَوْبَ شُھْرَۃٍ فِی الدُّنْیَا اَلْبَسَہُ اللّٰہُ ثَوْبَ مَذَلَّۃٍ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ ثُمَّ اَلْھَبَ فِیْہِ نَارً صلی اللّٰہ علیہ وسلم))رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ [3] (حسن) حضرت عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جس شخص نے دنیا میں شہرت اور ناموری کے لئے کپڑے پہنے اللہ تعالی اسے قیامت کے روز ذلت کا لباس پہنائے گا پھر اس میں آگ لگا دے گا۔‘‘اسے ابن ماجہ نے روایت کیا ہے مسئلہ 289:جانتے بوجھتے دین کا مسئلہ چھپانے والا یا نہ بتانے والا جہنم میں جائے گا۔ وضاحت:حدیث مسئلہ نمبر170کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 290: قتل کے ارادے سے ایک دوسرے پر حملہ آور ہونے والے دونوں مسلمان جہنم میں جائیں گے۔ |