Maktaba Wahhabi

184 - 219
الْجَعْظَرِیُّ))رَوَاہُ اَبُوْدَاوٗدَ[1] (صحیح) حضرت حارثہ بن وہب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جھگڑالو اور بداخلاق آدمی جنت میں نہیں جائے گا۔‘‘اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے مسئلہ 282:کسی بے آب و گیاہ جگہ میں اپنی ضرورت سے زائد پانی ہونے کے باوجود کسی مسافر کو پانی نہ دینے والا نیز دنیا کے لالچ میں حاکم کی بیعت کرنے والا جہنم میں جائے گا عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَرضی اللّٰہ عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ((ثَلاَثٌ لاَ یُکَلِّمُھُمُ اللّٰہُ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ وَ لاَ یَنْظُرُ اِلَیْھِمْ وَ لاَ یُزَکِّیْھِمْ وَ لَھُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ رَجَلٌ عَلٰی فَضْلِ مَائٍ بِالْفَلاَۃِ یَمْنَعُہٗ مِنْ اِبْنَ السَّبِیْلِ، وَ رَجُلٌ بَایَعَ رَجُلاً بِسَلْعَۃٍ بَعْدَ الْعَصْرِ فَحَلَفَ لَہٗ بِاللّٰہِ لَاَخَذَھَا بِکَذٰا وَ کَذٰا فَصَدَّقَہٗ وَ ھُوَ عَلٰی غَیْرِ ذٰلِکَ ، وَ رَجُلٌ بَایَعَ اِمَامًا لاَ یُبَایِعُہٗ اِلاَّ لِدُنْیَا فَاِنْ اَعْطَاہُ مِنْھَا وَ فٰی وَ اِنْ لَمْ یُعْطِہٖ مِنْھَا لَمْ یَفِ ))رَوَاہُ مُسْلِمٌ [2] حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’تین آدمیوں سے اللہ تعالیٰ قیامت کے روز نہ کلام کرے گا نہ ان کی طرف نظر کرم کرے گا نہ انہیں پاک کرے گا اور ان کے لیے درد ناک عذاب ہو گا فوہ شخص جو جنگل میں اپنی ضرورت سے زیادہ پانی رکھتا ہو اور مسافر کو پانی لینے سے روک دے)جبکہ کسی دوسری جگہ بھی پانی میسر نہ ہوقوہ شخص جس نے عصر کے بعد مال بیچا اور اللہ کی قسم کھائی کہ میں نے یہ مال اتنے میں خریدا ہے،خریدار نے سچ سمجھ لیا (اور مال خرید لیے)حالانکہ (دوکاندار نے)وہ مال اتنے میں نہیں خریدا تھاكوہ شخص جس نے محض دنیا کے لالچ میں حاکم کی بیعت کی اگر حاکم نے اسے دنیا دی تو اس سے وفا کی اگر دنیا نہ دی تو بے وفائی کی۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 283: غیر محتاط (خصوصاً دین کے معاملے میں)گفتگو کرنے والا جہنم میں جائے گا۔
Flag Counter