Maktaba Wahhabi

182 - 219
کے دن نہ کلام کرے گا نہ ان کی طرف نظر کرم کرے گا نہ انہیں پاک کرے گا بلکہ ان کے لیے دردناک عذاب ہو گا۔‘‘رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ الفاظ تین مرتبہ ارشاد فرمائے تو حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ نے عرض کی ’’نامراد ہوئے اور خسارے میں پڑے وہ کون لوگ ہیں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’’1۔ ازار (تہہ بند،شلوار وغیرہ ٹخنوں سے نیچے)لٹکانے والا2۔ احسان جتلانے والا اور3۔ جھوٹی قسم کھا کر اپنا مال بیچنے والا۔‘‘اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 278:جانور پر ظلم کرنے والا جہنم میں جائے گا۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ رضی اللّٰہ عنہ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قَالَ (( عُذِّبَتْ اِمْرَأَۃٌ فِیْ ھِرَّۃٍ سَجَنَتْھَا حَتّٰی مَاتَتْ فَدَخَلَتْ فِیْھَا النَّارَ لاَ ھِیَ اَطْعَمَتْھَا وَ سَقَتْھَا اِذْا ھِیَ حَبَسَتْھَا وَ لاَ ھِیَ تَرَکَتْھَا تَأْکُلُ مِنْ خَشَاشِ الْاَرْضِ)) ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’ایک عورت (جہنم میں) ایک بلی کو قید کرنے کے معاملے میں عذاب دی گئی یہاں تک کہ وہ بلی مر گئی اور وہ عورت جہنم میں چلی گئی اس عورت نے بلی کو قید کر کے نہ کھانا دیا نہ پانی اور نہ ہی اسے آزاد کیا کہ وہ زمین کے کیڑے مکوڑے کھا سکتی۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 279: دوسروں پر ظلم کرنے والا اور دوسروں کے حقوق غصب کرنے والا جہنم میں جائے گا۔ عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللّٰہ عنہ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قَالَ ((أَ تَدْرُوْنَ مَا الْمُفْلِسُ))قَالُوْا اَلْمُفْلِسُ فِیْنَا مَنْ لاَدِرْھَمَ لَہٗ وَ لاَ مَتَاعَ فَقَالَ (( اَلْمُفْلِسُ اُمَّتِیْ مَنْ یَاْتِیْ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ بِصَلاَۃٍ وَ صِیَامٍ وَ زَکٰوۃٍ وَ یَاْتِیَْ قَدْ شَتَمَ ھٰذَا ،وَ قَذَفَ ھٰذَا، وَ اَکَلَ مَالَ ھٰذَا ، وَ سَفَکَ دَمَ ھٰذَا، وَ ضَرَبَ ھٰذَا ،فَیُعْطٰی ھٰذَا مِنْ حَسَنَاتِہٖ، وَھٰذَا مِنْ حَسَنَاتُہٗ فَاِنْ فَنِیَتْ حَسَنَاتُہٗ قَبْلَ اَنْ یُقْضٰی مَا عَلَیْہِ اُخِذَ مِنْ خَطَایَاھُمْ فَطُرِحَتْ عَلَیْہِ ، ثُمَّ طُرِحَ فِی النَّارِ)) ۔رَوَاہُ مُسْلِمٌ [2] حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (صحابہ کرام رضی اللہ عنہم )سے پوچھا ’’کیا تم
Flag Counter